ملک میں را اور سی آئی اے آزادانہ طریقے سے کام کر رہی ہیں، حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں کے پی کے میں سینکٹروں حملے ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 27 حملے ہوئے۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنا لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں بھارتی را اور امریکی سی آئی اے آزادانہ طریقے سے کام کر رہی ہیں، اس پورے عمل نے حکومت پاکستان کیلئے داخلی تحفظ ار حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان بنا دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع ائیر پورٹ کے تحت آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر سعود آباد میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں کے پی کے میں سینکٹروں حملے ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 27 حملے ہوئے۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنا لیا گیا اور بڑی تعداد میں مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔ ملک میں بھارتی را اور امریکی سی آئی اے آزادانہ طریقے سے کام کر رہی ہیں۔ اس پورے عمل نے حکومت پاکستان کے لیے داخلی تحفظ اور حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان بنا دیا ہے۔ ارباب اختیار کو پیغام دینا چاہتے ہیں جب تک وہ اپنے فیصلے درست نہیں کریں گے عوام اور فوج کے درمیان فاصلے بڑھتے رہیں گے اور حکمران طبقہ جب تک زبردستی مسلط ہوتا رہے گا مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اسٹیبلشمنٹ اور تمام ادارے اپنی اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں۔ عوام کے حقیقی نمائندوں کو آگے آنے دیں، عوام ان کا ساتھ دیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
اسد اللہ بھٹو ،کاشف شیخ و دیگر کی سیف الدین سے والدہ کی وفات پر تعزیت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-08-2
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنمااسد اللہ بھٹو اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنانے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اور سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کی والدہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔