سیکیورٹی فورسز کی خیبر میں کارروائی کے دوران 3خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز کی خیبر میں کارروائی کے دوران 3خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں ایک کارروائی کے دوران تین خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 17مارچ 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے جنرل ایریا ٹور درہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران اپنی فورسز نے خوارج کے مقام پر مثر طریقے سے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز آئی ایس پی آر کے دوران
پڑھیں:
سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،5دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ڈبر میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ جھڑپ کے نتیجے میں5 دہشتگرد مارے گئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہونے کا شبہ ہے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں مزید ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام نے کہا کہ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔