تحفظ ناموس ریاست سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دین اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات رحمت اور مہربانی پر مبنی ہیں۔ اللہ تعالی نے آپ (ص) کو عالمین کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت حضرت سید الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام انبیاء کرام (ع) اور آسمانی کتابوں کا احترام سب پر لازم ہے۔ انبیاء کرام (ع) انسانیت کے معلم رہبر اور رہنماء بن کر آئے، ان کی تعلیمات بنی نوع انسان کے لئے عظیم سرمایہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے وکٹر پبلک اسکول جیکب آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وکٹر پبلک اسکول کے پرنسپل برونر بی نیوٹن ٹونی، جماعت اسلامی کے رہنماء عبدالرسول پٹھان، محمد حنیف کھوسو اور مسیحی پادری منیر بشیر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دین اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات رحمت اور مہربانی پر مبنی ہیں۔ اللہ تعالی نے آپ (ص) کو عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔ بحیثیت مسلمان ہم اپنے ہر کام کا آغاز بسم اللہ سے کرتے ہیں کہ شروع کرتا ہوں خدائے رحمٰن اور رحیم کے نام سے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دین اسلام کی تعلیمات رحمت پر مبنی ہیں۔ لہٰذا دہشت گردی کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض ممالک میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرکے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گستاخانہ خاکے بنائے گئے اور قرآن کریم جیسی عظیم آسمانی و الہامی کتاب کو نذر آتش کیا گیا۔ جس کے سبب پوری دنیا میں کروڑوں اربوں انسانوں کی دل آزاری ہوئی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ مستقبل میں ایسے شرانگیز واقعات کو روکنے کے لئے قانون سازی کرے اور انبیاء الٰہی خصوصاً پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مقدس آسمانی کتابوں کی توہین کو سنگین جرم قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اور اقلیتوں کی حفاظت ریاست پاکستان اور ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ گذشتہ سال جڑانوالا پنجاب میں بعض شرپسندوں نے جس طرح مسیحی بستی اجاڑ ڈالی، چرچ اور انجیل مقدس کو نذر آتش کیا یہ دین اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برونر بی نیوٹن ٹونی نے کہا کہ ہم پیغمبر اسلام اور تمام انبیاء کرام علیہم السلام کا احترام کرتے ہیں۔ تمام مذاہب اور مسالک کے رہنماؤں کو جمع کرنے کا مقصد بین المذاہب ہمآھنگی کو فروغ دینا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیغمبر اسلام علامہ مقصود انبیاء کرام کی تعلیمات کرتے ہوئے دین اسلام نے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب میں موٹر سائیکلوں کے لیے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب سرگرم ہے جب کہ اب موٹر گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکلوں کو بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے سموگ روک تھام کے لئے ایک ہی آرڈیننس میں یکے بعد دیگرے ترامیم کا فیصلہ کیا ہے ، ترمیمی بل، صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیم ایکٹ 2025 کے نام سے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،  ایکٹ کے تحت صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی جائیں گی۔

ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے، کمیٹی 2 ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، بل کے متن کے مطابق   آرڈیننس 1965 کی شک 38-اے میں جہاں گاڑی ہے اس کے ساتھ موٹر سائیکل کا لفظ شمار کیا جائے، موٹر سائیکل کے لئے فٹس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہو اس لئے ترمیم ضرورت ہے، فٹنس سرٹیفکیٹ کی معیاد 1 سال تک ہو گی۔

متن کے مطابق ابھی فٹسنس سرٹیفکیٹ صرف گاڑیوں کے لئے لازم ہے،  پنجاب 85 فیصد بطور سواری موٹر سائیکل استعمال ہوتی ہے،  فٹنس سرٹیفکیٹ رجیم کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے ترمیم ضرورت ہے، فٹنس سرٹیفکیٹ سے ائیر کوالٹی پر بھی قابو پایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ اقبال کا پیغام حریت آج بھی ہمارے لیے راہ نجات ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • پنجاب میں موٹر سائیکلوں کے لیے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • امریکا کے ساتھ اختلافات حل کرنے والے فریقین کا احترام ہے، چین
  • ہم موجودہ حالات میں اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں، حافظ حمد اللہ
  • اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے
  • کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • عالمی فوڈ چین پر حملہ: گرفتار ملزمان نے قوم سے معافی مانگ لی
  • شہید محمد باقر الصدر کی چھیالیسوں برسی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد
  • تسخیر کائنات اور سائنسی ترقی کا لازم فریضہ