اجلاس میں پارٹی کی خواتین ونگ کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی اور انکی سرگرمیوں کی پیشرفت، دشواریوں اور رکاؤٹوں پر بحث کرتے ہوئے اسے بہتر بنانے سے متعلق تجاویز دی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی اور ضلعی قیادت کا مشترکہ اجلاس علمدار روڈ کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں خواتین ونگ کو درپیش مسائل اور مستقبل میں انکی کارکردگی بہتر بنانے سمیت دیگر أمور پر گفتگو ہوئی۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری، ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی غلام حسین اخلاقی، آفس سیکرٹری سید محمد آغا سمیت خواتین ونگ کے عہدیداران اور کارکنوں نے شرکت کیں۔ اجلاس میں پارٹی کی خواتین ونگ کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی اور انکی سرگرمیوں کی پیشرفت، دشواریوں اور رکاؤٹوں پر بحث کرتے ہوئے اسے بہتر بنانے سے متعلق تجاویز دی گئیں۔
 
اس موقع پر رہنماؤں نے پارٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں خواتین کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے تعاون و ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔ خواتین کو بااختیار بنانے، ان کی شرکت بڑھانے اور ان کی سرگرمیوں کو رکاؤٹوں سے پاک کرنے کے لئے عملی تجاویز پر بھی غور ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی آئندہ مستقبل کی حکمت عملی طے کرتے ہوئے رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ خواتین ونگ کے پروگراموں کو مؤثر بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ رکاؤٹوں کو دور کرنے، وسائل کی فراہمی اور قانونی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی و صوبائی کابینہ نے مشترکہ پلاننگ کا عہد کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواتین ونگ کی سرگرمیوں کو بلا رکاؤٹ جاری رکھنے کے لئے ماہانہ جائزہ اجلاس کا اہتمام کیا جائے۔ خواتین کی شرکت میں اضافے کے لئے ⁠صوبائی اور ضلعی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی سرگرمیوں خواتین ونگ بہتر بنانے اجلاس میں پارٹی کی کے لئے

پڑھیں:

پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے، چین

جیانگ زیڈونگ نے گفتگو میں کہا کہ سی پیک کے جدید ورژن کو تشکیل دیں گے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد کریں گے، پاکستان کے استحکام کی کوششوں کو محفوظ بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کی انھوں نے کہا کہ پاکستان کو قومی خودمختاری میں مدد فراہم کریں گے، پاکستان کو ترقی کے راستے پر چلنے میں مدد دیں گے۔ جیانگ زیڈونگ نے گفتگو میں کہا کہ سی پیک کے جدید ورژن کو تشکیل دیں گے، پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے۔ چینی سفیر نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد کریں گے، پاکستان کے استحکام کی کوششوں کو محفوظ بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
  • جنید جمشید نے اپنی دوسری اہلیہ سے آخری گفتگو کیا کی تھی؟
  • شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • دو اتحادی جماعتوںکی پنجاب میں بیٹھک، نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں پاؤر شیئرنگ پر گفتگو ، ساتھ چلنے پر اتفاق
  • وزیر مملکت کی گاڑی پر حملہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر زیر حراست
  • محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ مارچ سے متعلق گفتگو
  • پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے، چین
  • وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی پر حملہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر گرفتار
  • وزیر مملکت کھیئل داس کی گاڑی پر حملہ؛ سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر زیر حراست
  • غزہ ملین مارچ سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت اہم اجلاس