وزیر خزانہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پنشن سے متعلق بیان پر وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کردی، کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے فلور پر ایسا کوئی اعلان کیا اور نہ ہی بیان دیا ۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہوں و پنشن میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق بیان کی وضاحت کردی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے فلور پر ایسا کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی بیان دیا ہے، اس حوالے سے ان سے منسوب نشر کی جانے والے خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کے پے اسکیلز پر نظر ثانی یا ان کی تنخواہوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی، وزارت خزانہ نے تحریری طور پر رکن اسمبلی کے سوال اٹھائے جانے پر صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ وزارت خزانہ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ فی الوقت اگلے مالی سال کیلئے کوئی تجویز زیرغور نہیں، وفاقی ملازمین کے پے اسکیلز پر نظرثانی اور تنخواہوں و الاؤنسز میں خاطر خواہ اضافے کی تجویز زیر غور نہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفی کمال
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے، وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا، افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے۔ کراچی میں نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔