تال شوہام کے مطابق حماس نے سرنگوں کی کھدائی ایک دن کے لیے بھی بند نہیں کی، یہاں تک کہ جب جنگ پورے زور و شور سے جاری تھی‘ تب بھی وہ کھدائی کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کی زیر زمین سرنگیں نہ صرف جنگی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہیں بلکہ یرغمالیوں کے لیے بھی قید خانے کا کام کرتی رہی ہیں۔ حال ہی میں رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالی تال شوہام نے اپنی 505 دن کی اسیری کی تفصیلات بتاتے ہوئے حماس کی ان سرنگوں کے بارے میں کئی تفصیلات فراہم کیں۔ فاکس نیوز کے مطابق تال شوہام کو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے جنگجو زبردستی اسرائیل کے علاقے کیبٹز بیعری سے اغوا کرکے غزہ لے گئے۔

قیدی کے مطابق پہلے اسے گھروں میں قید رکھا گیا، پھر جون 2024 میں ایک سرنگ میں منتقل کر دیا گیا جہاں پہلے ہی ایک اور مغوی موجود تھا۔ سرنگ میں ہوا کا دباؤ کم تھا، روشنی نہ ہونے کے برابر تھی، اور بیت الخلا کے لیے زمین میں ایک سوراخ بنایا گیا تھا۔ تال شوہام کے مطابق حماس نے سرنگوں کی کھدائی ایک دن کے لیے بھی بند نہیں کی، یہاں تک کہ جب جنگ پورے زور و شور سے جاری تھی‘ تب بھی وہ کھدائی کرتے رہے۔

جنگ کے باوجود نیٹ ورک بدستور فعال
رپورٹ کے مطابق شدید اسرائیلی بمباری کے باوجود حماس کا زیرِ زمین سرنگی نیٹ ورک بدستور فعال ہے اور اس کی کامیابی سے بحالی جا ری ہے۔ جولائی 2024 کی رپورٹس کے مطابق، حماس نے بمباری سے متاثرہ سرنگوں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ قابلِ استعمال بنا دیا ہے، جبکہ یہ نیٹ ورک اسرائیلی حملوں کے خلاف محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ حماس کا سرنگی نیٹ ورک 500 کلومیٹر تک پھیلا ہو سکتا ہے، جو نیویارک سٹی کے سب وے سسٹم کی نصف لمبائی کے برابر ہے۔

اسرائیلی فوج اسے ”غزہ میٹرو“ کا نام دیتی ہے، کیونکہ یہ پورے شہر کے نیچے وسیع رسائی رکھتا ہے اور حماس کے جنگجوؤں کو اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ امریکی جریدے “وال سٹریٹ جرنل’ کی ایک انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق، حماس نے اسرائیل کے خلاف ممکنہ نئی جنگ کے لیے اپنی فورسز کو منظم کرنا شروع کر دیا ہے۔ تنظیم نے نئے کمانڈرز کی تقرری کی ہے اور گوریلا جنگ کے لیے جنگجوؤں کی تعیناتی کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔

مزید برآں، حماس نے اپنے نئے بھرتی ہونے والے جنگجوؤں میں تربیتی کتابچے تقسیم کیے ہیں، جن میں سرنگوں کے نیٹ ورک کے استعمال، گوریلا جنگی حکمت عملیوں، اور اسرائیلی افواج کے خلاف ممکنہ کارروائیوں سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔ اگرچہ اسرائیل نے سرنگوں کو ختم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں جدید سینسرز سے لیس 40 میل لمبی زیرِ زمین کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر بھی شامل ہے، لیکن حماس نے اپنی سرنگوں کو دوبارہ تعمیر اور مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی صلاحیت ثابت کی ہے۔

یہ سرنگیں مختلف مقاصد کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں، جن میں جنگجوؤں اور اسلحے کی نقل و حرکت، گولہ بارود کا ذخیرہ، اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کا قیام شامل ہے۔ اسرائیلی دفاعی حکام کے مطابق، یہ نیٹ ورک حماس کو نہ صرف حملوں سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ طویل مدتی جنگ کے لیے اسے طاقتور بناتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، حماس کی سرنگوں کا نیٹ ورک نہ صرف اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال ہوتا ہے بلکہ ان میں یرغمالیوں کو قید رکھنے کا منظم نظام بھی موجود ہے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیٹ ورک کے خلاف کے لیے جنگ کے

پڑھیں:

غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا

فائل فوٹو

اسلام آباد ایکسپریس وے پر غزہ مارچ کے بعد انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

متبادل ٹریفک پلان کے تحت امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے تمام داخلہ راستے عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرینا، نادرا، میریٹ اور ایکسپریس چوک تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے، شہری راول ڈیم سے فیض آباد جانے والے کشمیر چوک پارک روڈ استعمال کریں۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق شہری اوجڑی کیمپ لوپ سے ایکسپریس وے جانے والے ڈھوک کالا خان سروس روڈ استعمال کریں۔

انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد کےلیے راولپنڈی ڈبل روڈ سے نائنتھ ایونیو جبکہ کرال سے راولپنڈی جانے والے پرانا ایئرپورٹ راول روڈ استعمال کریں۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کےلیے سری نگر ہائی وے نیو ڈبل روڈ اور اسلام آباد سے نیو ایئرپورٹ کےلیے سیونتھ ایوینیو مارگلہ روڈ، ایران ایوینیو استعمال کریں۔

انتظامیہ کے مطابق آئی ایٹ سے فیصل ایونیو کےلیے شہری نائنتھ ایونیو سری نگرہائی وے استعمال کریں۔ اس دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لیے مصروف عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پوپ کی رحلت: ٹرمپ نے قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا حکم دے دیا
  • لیاری سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، اہم انکشافات متوقع
  • پورٹیبل اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • اسرائیل کی غزہ میں جنگ روکنے کے لیے ناقابلِ قبول شرائط
  • غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 54 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کا حماس پر دباؤ بڑھانے کا حکم
  • ہم جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کردیں: نیتن یاہو
  • غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا
  • غزہ پٹی: اسرائیلی حملوں میں مزید نوے افراد ہلاک
  • وزن کم کرنے کی نئی دوا ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے امید کرن