مریم نواز کا اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپیشل چلڈرن کےلیے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایوان وزیراعلیٰ میں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی۔
اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی افراد روزگار پروگرام کی منظوری دی اور اور اسپیشل بچوں کےلیے رائزنگ اسٹار کارڈ برائے اسپیشل چلڈرن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں اسپیشل چلڈرن کےلیے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مریم نواز نے عیدی پروگرام برائےخصوصی طالبعلم کی بھی منظوری دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیشل بچوں کےلیے 9 الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دے دی اور ہدایت کی کہ اسپیشل ایجوکیشن مراکز کا 6 ماہ بعد پرفارمنس آڈٹ کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ زمین کے تحفظ کے لیے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارتھ ڈے کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ زمین کو محفوظ بنانے کے لیے آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اسمارٹ انوئرنمنٹ فورس قائم کر دی گئی ہے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جامع کلائمٹ پالیسی متعارف کرائی ہے۔