سعودی عرب میں طلبا و طالبات کے لیے عیدالفطر کی 17 چھٹیاں، سرکاری ملازمین کو کتنی ہوں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل وسماجی ترقی نے نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے لیے عید الفطر کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت کے مطابق یہ چھٹیاں ہفتہ 29 رمضان 1446 ہجری بمطابق 29 مارچ 2025 سے شروع ہوں گی اور 4 دن تک جاری رہیں گی۔
دوسری جانب، مملکت کے تمام اسکولوں میں بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسکولوں میں چھٹیاں جمعرات 20 رمضان 1446 ہجری بمطابق 20 مارچ 2025 سے شروع ہو کر اتوار 8 شوال 1446 ہجری بمطابق 6 اپریل 2025 تک جاری رہیں گی، یعنی طلبہ کو کل 17 دن کی تعطیلات ملیں گی۔
اسی طرح، مختلف جامعات نے بھی اپنے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات طے کر لی ہیں، جو 20 رمضان 1446 ہجری (20 مارچ 2025) سے شروع ہوں گی۔
واضح رہے کہ کچھ سعودی جامعات اپنے طلبہ وطالبات کے لیے ماہ رمضان کے ابتدا ہی سے چھٹیوں کا اعلان کر چکی ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات کے ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کیوں؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عبدالعلیم خان کا سندھ میں ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کو رواں سال شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سندھ میں 2 ارب ڈالر مالیت کی ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کو رواں سال شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیرصدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے ) سینٹرل زون کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں دو ارب ڈالر مالیت کی ایم سکس اور ایم نائن موٹرویز کو اسی سال شروع کریں گے۔
وفاقی وزیرمواصلات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مانسہرہ ، ناران اور کاغان موٹروے کو بھی اسی سال شروع کرنا چاہتے ہیں جبکہ سندھ میں سکھر ، حیدرآباد اور کراچی موٹروے کے منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ بلوچستان میں کوئٹہ سے کراچی این 25 کو موٹروے کی طرز پر فور لین بنانے کا کام شروع کر دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ این ایچ اے کی پریزینٹیشن کو معیاری اور با مقصد ہونا چاہئے اور منصوبوں کو ٹائم لائن میں مکمل کریں گے جبکہ ان پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے ہر 15 دن بعد اجلاس ہو گا۔
عبدالعلیم خان نے وفاقی وزیر مواصلات کی این ایچ اے سینٹرل زون کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور شہروں میں داخلی راستوں کو خوبصورت اور دلکش بنانے کی کی بھی ہدایت کی ۔
وفاقی وزیر مواصلات نے این ایچ اے ہیڈ کوارٹر میں پودا لگایا اور حکام کو رنگ روڈ اتھارٹی سے مشترکہ اجلاس کی بھی ہدایت کی۔