Islam Times:
2025-04-22@11:20:15 GMT

جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے، کانگریس

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے، کانگریس

سریند سنگھ نے کہا کہ کانگریس بی جے پی کو انکا وعدہ یاد دلانا چاہتی ہے کہ یہاں اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہوئے، حالات کی بہتری کا دعویٰ بھی کیا گیا تو پھر وہ اپنا وعدہ کیوں بھول رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے قصبہ ترال میں ریاستی کانگریس نے بھارت کی مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ فوری طور بحال کی جائے کیونکہ فی الوقت یہاں معاملات صحیح نہیں چل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کانگریس کے نائب صدر و سینئر لیڈر سریند سنگھ چنی نے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ورکرز کنونشن میں شرکت کے دوران کہی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ملک کے وزیراعظم نریندر مودی اور داخلہ وزیر امت شاہ نے پارلیمنٹ میں یہ بیان دیا تھا کہ حالات بہتر ہوتے ہی ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔

سریند سنگھ چنی نے کہا کہ کانگریس بی جے پی کو ان کا وعدہ یاد دلانا چاہتی ہے کہ یہاں اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہوئے، حالات کی بہتری کا دعویٰ بھی کیا گیا تو پھر وہ اپنا وعدہ کیوں بھول رہے ہیں، اس لئے جلد از جلد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے۔ سریندر سنگھ چنی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ کی زیر قیادت حکومت کو بھی اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنا چاہیئے کیونکہ ان وعدوں پر ہی عوام نے ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لئے ڈیلی ویجروں کی مستقلی کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات پر توجہ دینا ضروری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بحال کی کہا کہ

پڑھیں:

کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں

بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، گزشتہ روز شہر قائد کا درجہ حرارت 39 اور شدت 47 جیسی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مودی سرکار اور مقبوضہ کشمیر کے حالات
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
  • خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی او آئی سی کے سفیر یوسف الدوبی سے ملاقات
  • کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، محکمہ موسمیات
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
  • کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا حریت قیادت سمیت تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ
  • جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، حریت کانفرنس