گزشتہ 5 سال کے دوران 154 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا، دستاویز
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت تجارت نے تجارتی خسارے کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں، جس کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران 154 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق اس عرصہ کے دوران 136 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں، 291 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں، درآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ معاشی نمو ہے۔
مالی سال 2020ء میں تجارتی خسارہ 23 ارب 16 کروڑ ڈالر ہوا، مالی سال 2021 میں تجارتی خسارہ 31 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوا۔
اسی طرح 2022 میں تجارتی خسارہ 48 ارب 35 کروڑ ڈالر، مالی سال 2023 میں تجارتی خسارہ 27 ارب 47 کروڑ ڈالر اور 2024 میں تجارتی خسارہ 24 ارب 11 کروڑ ڈالر ہوا۔
دستاویز کے مطابق مالی سال2025 میں سولر پینل، ٹرانسفارمرز اور بجلی کے ترسیلی آلات میں 60 فیصداضافہ ہوا، بجلی کے ترسیلی آلات کی درآمدات 31 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی۔
صنعتی مشینری کے آلات میں 20 فیصد، ٹیکسٹائل مشینری میں 40 فیصد، آٹو پارٹس کی درآمدات میں 58 فیصد اضافہ ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں تجارتی خسارہ کروڑ ڈالر ارب ڈالر مالی سال کے دوران
پڑھیں:
پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
اسلام آباد: پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
دستاویز کے مطابق مارچ میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 57 کروڑ 61 ہزار ڈالر رہا، گزشتہ سال مارچ میں غذائی اجناس کی برآمدات69 کروڑ 13 لاکھ ڈالر تھیں۔
مارچ میں چاول کی برآمدات میں 33.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مارچ میں چاول کی برآمدات کا حجم 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ سال مارچ میں چاول کی برآمدات41 کروڑ 34 لاکھ ڈالرکی تھیں۔
ایک ماہ میں پھلوں کی برآمدات کا حجم ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ سال مارچ میں پھلوں کی برآمدات ایک کروڑ 96 لاکھ ڈالرکی تھیں۔
مارچ میں سبزیوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر13.31 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی، ایک ماہ میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔
رواں مالی سال9 ماہ میں غذائی اجناس برآمدات میں1.62 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی تا مارچ غذائی اجناس کی برآمدات کا مجموعی حجم 5 ارب 75 کروڑ ڈالر رہا۔