دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ 2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اسماعیلی سنٹر دبئی کے زیر اہتمام رمضان سحری تقریب میں شرکت کی جس میں یو اے ای کی جانب سے سال 2025 کو” کمیونٹی ائیر ” قرار دینے کے تحت مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے مختلف ممالک اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سفارت خانے کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے وژن سے متاثر ہوکر یو اے ای کے سال برائے کمیونٹی 2025 میں "عالمی برادریوں کی تشکیل اور استحکام ” کے عنوان سے ایک خصوصی پینل مباحثہ کیا گیا سفیر فیصل ترمذی نے جمہوریہ کینیا کے فرسٹ کونسلر سیموئیل کنانجوئی اور متحدہ عرب امارات میں اسماعیلی کمیونٹی کے صدر عزیز مرچنٹ کے ساتھ ایک فکر انگیز گفتگو میں شمولیت اختیار کی جس کی نظامت ایکسپو سٹی دبئی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نادیہ ورجی نے کی۔

(جاری ہے)

بات چیت کے دوران سفیر فیصل ترمذی نے 1960 کی دہائی کے اوائل سے لے کر اب تک متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کی خاص طور پر مواصلات، بینکنگ، تعلیم اور انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں نمایاں شراکت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے 2025 کو کمیونٹی کا سال قرار دینے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کے اقدام کو سراہا اور پاکستانی سفارتی مشن کے اس وژن کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سفیر نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے پاکستان میڈیکل سینٹر کی مثالی کمیونٹی خدمات، تمام قومیتوں کے مستحق مریضوں کو معیاری اور مفت طبی امداد فراہم کرنے پر بھی تعریف کی۔ انہوں نے عقیدہ یا جنس سے قطع نظر ضرورت مندوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیےآغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کو سراہا۔ متحدہ عرب امارات میں اسماعیلی کمیونٹی کے صدر عزیز مرچنٹ نے اس بات پر زور دیا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ہمیشہ ہمدردی، شمولیت اور رضاکارانہ اصولوں کی رہنمائی کے ساتھ بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کے لیے پرعزم رہا ہے۔ تقریب نے مشترکہ اقدار کو فروغ دیتے ہوئے بین الثقافتی مکالمے اور مضبوط عالمی برادریوں کی تعمیر میں تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متحدہ عرب امارات میں سفیر فیصل

پڑھیں:

چین، متحدہ عرب امارات تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم

چین، متحدہ عرب امارات تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید ال نہیان کے ساتھ ملاقات کی۔ہفتہ کے روزوانگ ای نے کہا کہ چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 40 سال سے زائد عرصے میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا احترام اور تعاون کیا ہے اور بین الاقوامی تبدیلیوں سے قطع نظر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہترین طریقے سے ترقی کرتے رہے ہیں۔

چین متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے ، دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے ، دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک اعتماد کو گہرا کرنے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینے اور روایتی دوستی کو آگے بڑھاتے ہوئے مشترکہ طور پر چین۔متحدہ عرب امارات جامع سٹریٹجک پارٹنرشپ کو اعلیٰ سطح کی جانب بڑھانا چاہتا ہے۔

وانگ ای نے زور دیا کہ چین متحدہ عرب امارات کے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر چلنے کی حمایت کرتا ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں متحدہ عرب امارات کے زیادہ کردار ادا کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ امید ہے کہ متحدہ عرب امارات چین اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان فری ٹریڈ معاہدے کے مذاکرات کی جلد تکمیل کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا۔ شیخ عبداللہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور اپنی خارجہ پالیسی میں اسے اولین ترجیح دیتا ہے۔ متحدہ عرب امارات ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند ہے اور بیرونی قوتوں کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔فریقین نے مشرق وسطیٰ کے حالات سمیت دیگر مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق ’چین سے جنگ ہوئی تو امریکہ بری طرح ہارے گا‘: پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ لیک غزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بچوں سمیت 14 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے امریکا میں 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف امریکا چاہتا ہے یوکرین ڈونباس شہر سے دستبردار ہوجائے، زیلنسکی کا بڑا انکشاف بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری کو کرانے کا اعلان،جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم کا بھی اعلان ٹرمپ گولڈ کارڈ حاصل کرنے والے کیا فوائد حاصل کرسکیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • برادر اسلامی ملک  ترکیہ کے تعاون سے ہری پور میں 41 اجتماعی شادیوں کا اہتمام
  • چین، متحدہ عرب امارات تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم
  • متحدہ عرب امارات میں 16ویں سر بنی یاس فورم، اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے
  • اے سی سی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان انڈر 19 ٹیم دبئی پہنچ گئی
  • سعودی عرب‘ مقابلہ تلاوت کیلیے 70 لاکھ ریال کے انعامات
  • پاکستان نے عدالتی سماعت میں شرکت پر ناروے کے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا
  • ناروے کے سفیر کو عدالتی سماعت میں بلاجواز شرکت پر دفتر خارجہ طلب
  • ناروے کے سفیر کی ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت، دفترخارجہ کی سخت کارروائی
  • پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جاری، چینی سفیر کی شرکت
  • پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے: سفیر پاکستان