عجمان میں صحافیوں کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
عجمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ 2025ء)معروف ہوٹل ایریا جنرل منیجر افتخار ہمدانی کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔ افتخار ہمدانی، جو اپنی محبت، خدمت اور انسانیت دوستی کے لیے جانے جاتے ہیں، نے اس موقع پر کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے 2025 کو "کمیونٹی کا سال" قرار دیا ہے، اور پاکستان کمیونٹی اس ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
تقریب میں پریس قونصلر محمد صالح کی خصوصی شرکت، چوھدری خالد حسین، اشفاق احمد، زمرد بونیری، اعجاز احمد گوندل، حافظ زاھد علی، کاشان تمثیل ہاشمی، خالد ملک، خالد گوندل، ارشد رانا، طارق ندیم، محمد اشفاق، رضا عابدی، حافظ عبدالروف، امجد قاسمی، رئیس قریشی، ملک وحید بابر، سمیع اللہ احسان اور دیگر معززین نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر پریس قونصلر محمد صالح خاں کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔
افتخار ہمدانی نے کہا کہ وہ اماراتی قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو کاروبار اور ملازمت کے بہترین مواقع فراہم کیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 23 مارچ کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں مقامی اور پاکستانی فنکار لوک موسیقی پیش کریں گے۔ آخر میں پی جے ایف کے جنرل سیکرٹری حافظ زاہد علی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور افتخار ہمدانی کی پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افتخار ہمدانی
پڑھیں:
وزیراعظم نے مویشت بحال کی حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں : عطاتارڑٍ
لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم نے معیشت بحال کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، پاک فوج اورایس آئی ایف کا معاشی بہتری میں اہم کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپنی لیڈر شپ اورمسلم لیگ ن کی جانب سے پوری کرسچن کمیونٹی کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں سب کو فخر سے بتاتا ہوں کہ میں 70 ہزار کرسچن ووٹرز کا نمائندہ ہوں، کرسچن کمیونٹی نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، احسان کرنے والے محسن کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، قومی اسمبلی میں بھی کرسچن کمیونٹی کا نمائندہ بن کر بات کرتا ہوں، مستقبل میں بھی کرسچن کمیونٹی کے حق کی بات ہمیشہ کرتا رہوں گا، آپ کے حق کی آواز اٹھاتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی نے قیام پاکستان میں اہم کردارادا کیا، دنیا کے بہترین فائٹر پائلٹ کرسچن کمیونٹی نے پیدا کیے، دعا ہے یہ گلدستہ ہمیشہ پھلتا پھولتا رہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت بحال کی، معاشی حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں، دنیا کے مالیاتی ادارے تعریف کررہے ہیں کہ پاکستانی معیشت بہتر ہوئی ہے، جبکہ وزیراعلی مریم نواز بھی پنجاب میں بہترین کام کررہی ہیں، وہ پنجاب میں نئے منصوبے لائیں اور ریکارڈ توڑے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک فوج اورایس آئی ایف کا معاشی بہتری میں اہم کردار ہے۔