کراچی:

سونا مزید مہنگا ہوگیا، جس کے نتیجے میں قیمتیں ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

امریکا سمیت دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے گولڈ میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری رحجان کے باعث عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 997روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 14ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے کے اضافے سے 2لاکھ 69ہزار 890روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3530 روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3026روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

پنجاب میں کہیں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں، گرمی میں مزید اضافے کا امکان

لاہور:

پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج کا دن ملا جلا موسم لے کر آیا ہے۔ کہیں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں اور کہیں بادل بغیر برسے گزر جائیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافے کے امکانات ہیں۔

گجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن میں آج بارش ہونے کا امکان ہے جب کہ جنوبی پنجاب اور لاہور ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں بارش کے امکانات نسبتاً کم ہیں۔

جن اضلاع میں بارش ہوگی، وہاں گرمی کی شدت کچھ کم محسوس کی جائے گی، تاہم مجموعی طور پر درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا موجودہ سسٹم آج پاکستان سے نکل جائے گا۔

لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں
  • سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  • چین امریکا میں تجارتی جنگ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا
  • پنجاب میں کہیں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں، گرمی میں مزید اضافے کا امکان