ڈاکٹرذاکر نائیک کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹرذاکر نائیک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں امت کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جاتی امرا میں سابق وزیراعطم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران امت کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے رمضان کے دوسرے عشرے کی فضیلت بیان کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات میں امت کی بہتری کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی غور کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی عالمی سطح پر دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام کی تبلیغ اور تفہیم میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک مختصر قیام کے بعد جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ذاکر نائیک نواز شریف
پڑھیں:
نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا
سابق وزیراعظم پاکستان و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں قیام بڑھا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے صحت کے مسائل کے باعث پاکستان واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔
نواز شریف نے مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے لندن میں اپنا قیام بڑھایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ برطانیہ کی قیادت کی یہ بھی خواہش ہے کہ نواز شریف کے دورے کے دوران ان کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے۔
واضح رہے کہ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلا روس کے دورے پر گئے تھے، جہاں سے وہ لندن چلے گئے۔
نواز شریف 2 ہفتوں کے دورے پر لندن پہنچے تھے، تاہم اب انہوں نے طبیعت ناساز ہونے پر قیام بڑھا دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ٹکٹ ری شیڈول طبیعت ناساز قیام بڑھا دیا لندن نواز شریف وطن واپسی وی نیوز