وزیراعظم سے امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے وفد کی ملاقات، مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
وزیراعظم سے امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے وفد کی ملاقات، مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی Afiniti کے سی ای او جیرومی کیپیلس کی سربراہی میں 4 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے Afiniti کی پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی باصلاحیت افرادی قوت عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنیادوں پر کام کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے Afiniti کو تجویز دی کہ پاکستان میں قومی اور بین الاقوامی صارفین کے لیے عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کیا جائے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ وہ خود ملک کے نوجوانوں کو آئی ٹی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کی تربیت کے پروگرامز کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی شعبے میں 25 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے حکومت آئی ٹی کمپنیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
Afiniti کے سی ای او جیرومی کیپیلس نے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے بہترین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت Afiniti میں 1000 سے زائد قابل اور باصلاحیت پاکستانی ماہرین کام کر رہے ہیں، اور پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ استعداد موجود ہے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری ا ئی ٹی
پڑھیں:
ملک بھر میں KFC آؤٹ لیٹس پر 20 حملے افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں؛ طلال چوہدری
سٹی 42 : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے نام پر سرمایہ کاروں پر حملے قابلِ مذمت ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے KFC کے آؤٹ لیٹس پر حملوں کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک بھر میں KFC آؤٹ لیٹس پر 20 حملے افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ میں ایک قیمتی جان ضائع ہونا افسوسناک سانحہ ہے۔ طلال چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم اور وزارت داخلہ کی جانب سے تمام صوبوں کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ یقینی بنانے کیلئے واضح ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
طلال چوہدری نے کہا کہ عالمی فوڈ چینز نے پاکستان میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، یہ کمپنیاں 100 فیصد واجب الادا ٹیکس ادا کرتی ہیں، جبکہ مقامی ہوٹل ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے سی پیک ہو یا مائنز اینڈ منرلز، غیر ملکی سرمایہ کار ہمارے تاج کا قیمتی نگینہ ہیں۔
طلال چوہدری نے کہاکہ ریکوڈک، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سی پیک میں سرمایہ کاری ہمارا قومی فخر ہے، اگرچہ ہم فلسطین میں ہونے والی سنگین ناانصافی کو تسلیم کرتے ہیں، فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے نام پر سرمایہ کاروں پر حملے قابلِ مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے والوں پر حملہ ناقابلِ جواز ہے۔
سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار
انہوں نے مزید کہا کہ اس موقف کو واضح کرنے اور غلط فہمی دور کرنے کیلئے متعلقہ فتوے میڈیا سے شیئر کیے جا چکے ہیں، سرمایہ کاروں پر حملہ کرنے والوں سے دہشت گردوں کی طرح نمٹا جائے گا، جب تک پرتشدد واقعات بند نہیں ہوں گے، عالمی سرمایہ کاری ممکن نہیں۔