مندر کے قریب شراب نوشی کرنے پر اداکار و انفلوئنسر کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
معروف بھارتی انفلوئنسر، اداکار اور سوشل ایکٹوسٹ اورہان اوترامانی عرف اوری کو مندر کے قریب شراب نوشی کرنا مہنگا پڑگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے اورہان اوترامانی عرف اوری اور 7 دیگر افراد کے خلاف ویشنو دیوی مندر کے قریب کٹرا کے علاقے میں ایک ہوٹل میں شراب نوشی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے اوری سمیت دیگر ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ملزمان میں انفلوئنسر اوری کے ساتھ ایک روسی شہری بھی شامل ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Filmymantra Media (@filmymantramedia)
دیگر ملزمان میں درشن سنگھ، پرتھ رائنا، ریتک سنگھ، راشی دتہ، رکشیتا بھوگل، شاگن کوہلی اور آرزاماسکینا کو شامل ہیں۔ ان تمام نوجوانوں پر مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کٹرا جموں اور کشمیر کے ضلع ریاسی کا ایک قصبہ ہے جہاں ویشنو دیوی مندر موجود ہونے کے سبب کئی زائرین آتے ہیں اور یہاں شراب نوشی کے سخت قوانین نافذ ہیں۔ اس جگہ اور اس کے اردگرد کے علاقوں کو جہاں زائرین کے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس موجود ہیں ہندوؤں کے مقدس ترین زیارتی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیل کا زوال قریب ہے، فرانسیسی تجزیہ کار
میشیل کولون کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے غزہ کے مظلومین کے لئے بلند ہوتی آوازیں بتا رہی ہیں کہ مسئلہ فلسطین نہ صرف زندہ ہے، بلکہ اسرائیل کی جابرانہ پالیسیوں کا احتساب قریب تر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ طوفان الاقصیٰ کی کامیابی اور غزہ جنگ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے فرانسیسی تجزیہ کار میشیل کولون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے انہدام کی حقیقت واضح ہے۔ فرانسیسی سیاسی تجزیہ کار میشیل کولون نے فلسطینیوں کی شدید تکالیف اور جنگی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اہم نکتہ اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کی ناقابلِ بیان تکالیف بظاہر یہ تاثر دے سکتی ہیں کہ صورتِ حال ناامیدی کی آخری حد تک پہنچ چکی ہے اور اسرائیل ایک ناقابلِ شکست طاقت ہے، لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے،تمام شواہد اور حقائق اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اسرائیل زوال کی طرف بڑھ چکا ہے۔ کولون کے مطابق اس زوال کی علامات نہ صرف اندرونی سیاسی بحران، عسکری ناکامیوں اور عالمی تنہائی کی صورت میں ظاہر ہو رہی ہیں بلکہ اسرائیل کی اپنی فوجی برتری کا فریب بھی ٹوٹ چکا ہے۔ فرانسیسی تجزیہ کار میشیل کولون کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کی استقامت، عالمی رائے عامہ میں تبدیلی اور غزہ مظلوموں کی حمایت کا دنیا بھر میں ابھرتا ہوا رجحان اس بات کا ثبوت ہے کہ طاقت کا توازن بدل رہا ہے اور دنیا ایک نئی حقیقت کو تسلیم کرنے کے قریب ہے۔ فرانسیسی تجزیہ کار میشیل کولون کا کہنا ہے کہ یہ آوازیں بتا رہی ہیں کہ مسئلہ فلسطین نہ صرف زندہ ہے، بلکہ اسرائیل کی جابرانہ پالیسیوں کا احتساب قریب تر ہے۔