Nawaiwaqt:
2025-04-22@07:06:11 GMT

شمالی وزیرستان اور اٹک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

شمالی وزیرستان اور اٹک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

شمالی وزیرستان  اور   اٹک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو ئے ہیں ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دریافت سے ابتدائی طور  پر  یومیہ 2 کروڑ 4لاکھ مکعب فٹ گیس  اور  تیل کے ذخائر میں یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔دوسری جانب سوغری نارتھ-1 کنویں اٹک سے بھی گیس اورکنڈینسیٹ آئل کے ذخائر  دریافت کیے گئے ہں۔او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق  سوغری نارتھ-1 کنویں کی کھدائی 21 مئی 2024 کو شروع ہوئی تھی جبکہ کنویں کی 4942 میٹرکھدائی پرنئی دریافت ملی۔ترجمان او جی ڈی سی ایل  کا بتانا ہے کہ سوغری نارتھ-1 کنویں سےابتدا میں یومیہ 1 کروڑ39 لاکھ مکعب فٹ گیس اور  یومیہ 430 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق سوغری ایکسپلوریشن لائسنس میں اوجی ڈی سی ایل کاورکنگ انٹرسٹ 100فیصد ہے،  نئی دریافت گیس،خام تیل اوجی ڈی سی ایل کےہائیڈروکاربن ذخائربڑھائےگا اور توانائی کا بحران کم ہوگا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈی سی ایل

پڑھیں:

میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کی وجہ دریافت، سائنسدانوں کی حیران کن تحقیق سامنے آگئی

سائنسدانوں نے میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کی ایک غیرمتوقع بڑی وجہ دریافت کی ہے جو کہ دولت سے متعلق جوڑوں کے خیالات اور رویے ہیں۔

جرنل سوشل اینڈ پرسنل ریلیشن شپس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ جوڑے جو دولت کو خوشی کا ذریعہ سمجھتے ہیں ان کے درمیان مالی معاملات پر کم بات چیت ہوتی ہے اور ان کا رشتہ کم اطمینان بخش ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب شادی شدہ جوڑے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دولت خوشی کے لیے اہم ہے تو ان کی ذہنیت مادہ پرست ہو جاتی ہے اور ان کا رویہ تبدیل ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ رویہ ایک دوسرے سے دوری اور تعلقات میں دراڑ کا باعث بنتا ہے۔ تاہم اگر جوڑوں کے خیالات دولت کے بارے میں ایک جیسے ہوں تو وہ آپس میں زیادہ بات چیت کرتے ہیں اور اپنے تعلق سے زیادہ مطمئن رہتے ہیں۔

شادہ شدہ جوڑوں پر تحقیق کرنے والے سائسدانوں کا کہنا ہے کہ دولت ایسا اہم عنصر ہے جو رشتے کو جوڑ بھی سکتا ہے اور اسے توڑ بھی سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جوڑوں کو اس بات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے کہ وہ دولت کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور ایک دوسرے کے خیالات کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ان کے تعلقات مضبوط رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
  • سکیورٹی خدشات پر شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ 
  • مریخ پرکھوپڑی جیسی پراسرار چٹان دریافت
  • شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی خطرات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کی وجہ دریافت، سائنسدانوں کی حیران کن تحقیق سامنے آگئی
  • سائنسدانوں کا ایک نیا رنگ دریافت کرنے کا دعویٰ
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ
  • یمن میں امریکہ کی برباد ہوتی حیثیت