Nawaiwaqt:
2025-04-22@07:42:44 GMT

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف شکست کھائی بلکہ اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنا دیا کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر دیا اور 5 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن قومی ٹیم کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی پوری ٹیم محض 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی جو کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لیے ایک مایوس کن اسکور تھا نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے ابتدا سے ہی پاکستانی بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا، جس کی وجہ سے کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا نیوزی لینڈ نے 92 رنز کا معمولی ہدف انتہائی آسانی کے ساتھ محض 10.

1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا کیوی بلے بازوں نے پاکستانی باؤلنگ کو مکمل بے اثر کر دیا اور بغیر کسی مشکل کے فتح اپنے نام کی اس شکست کے ساتھ پاکستان نے اپنی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تاریخ کا بدترین ریکارڈ بھی قائم کر دیا نیوزی لینڈ نے ہدف 59 گیندیں قبل حاصل کر کے پاکستان کو سب سے بڑی گیندوں کے فرق سے شکست دی اس سے قبل 2018 میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 55 گیندیں قبل ہدف حاصل کیا تھا لیکن نیوزی لینڈ نے اس شکست کو بھی پیچھے چھوڑ دیا یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو اس سے پہلے 2016 میں ویلنگٹن میں پاکستان نے 196 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محض 101 رنز پر آل آؤٹ ہو کر 95 رنز کی بڑی شکست کھائی تھی جو اس وقت پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی میں تعاقب کرتے ہوئے سب سے بدترین شکست تھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی منگل کے روز کھیلا جائے گا، جہاں قومی ٹیم کے پاس اپنی غلطیوں کو سدھارنے اور کم بیک کرنے کا موقع ہوگا

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی  87 ویں برسی منائی گئی 

لاہور(این این آئی) شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 87 ویں برسی منائی گئی ۔علامہ محمد اقبالؒ نے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا اور اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی نئی روح پھونکی، 1930ء میں آپ کا الہٰ آباد کا مشہور صدارتی خطبہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے، علامہ اقبالؒ کی تعلیمات اور قائد اعظمؒ کی ان تھک کوششوں سے پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ 9نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی، مشن ہائی سکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔اس کے بعد علامہ اقبالؒ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ماسٹرزکیا اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلینڈ چلے گئے جہاں قانون کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں آپ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔آپ نے اورینٹیئل کالج میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیئے تاہم وکالت کو مستقل پیشے کے طور پر اپنایا، علامہ اقبالؒ وکالت کے ساتھ ساتھ شعر و شاعری بھی کرتے رہے اور سیاسی تحریکوں میں بھی حصہ لیا، 1922ء میں حکومت کی طرف سے آپ کو ’سر‘ کا خطاب ملا۔مفکر پاکستان کا شمار برصغیر پاک و ہند کی تاریخ ساز شخصیات میں ہوتا ہے، علامہ اقبالؒ نے ناصرف تصور پاکستان پیش کیا بلکہ اپنی شاعری سے مسلمانوں، نوجوانوں اور سماج کو آفاقی پیغام پہنچایا۔علامہ اقبالؒ کے معروف مجموعہ کلام میں بانگ درا، ضرب کلیم، ارمغان حجاز اور بال جبریل شامل ہیں، موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ علامہ اقبالؒ کے کلام کے ذریعے اتحاد اور یگانگت کا پیغام عام کیا جائے۔مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کی مسلم قوم میں بیداری کی نئی روح پھونک دی، علامہ اقبال کی کاوشوں سے ہی تحریک پاکستان نے زور پکڑا اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں 14 اگست 1947ء کو ایک آزاد وطن پاکستان حاصل کرلیا۔پاکستان کی آزادی سے قبل ہی علامہ اقبال 21 اپریل 1938ء کو انتقال کر گئے تھے تاہم ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی، قوم کے اس عظیم شاعر کا مزار لاہور میں بادشاہی مسجد کے احاطے میں واقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی  87 ویں برسی منائی گئی 
  • میرا ہدف پاکستان کے لیے دوبارہ اور طویل مدت کے لیے کھیلنا ہے: صاحبزادہ فرحان
  • فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے: احسن اقبال
  • پاکستان اور افغانستان: تاریخ، تضاد اور تعلقات کی نئی کروٹ
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • نئی تاریخ رقم، ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا
  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی
  • حکومت پاکستان کا عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس