گوجرانوالہ: مراکش کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی حادثہ کیس میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گجرات اور کوٹ مومن میں کارروائی کر کے مراکش کشتی حادثے میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز اجمل اور ذوالفقار کو گرفتار کیا گیا ہے۔
موریطانیہ کشتی حادثے کے حوالے سے ایف آئی اے گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم اجمل مراکش کشتی حادثہ کیس کے مرکزی ملزم فہدی گجر کا قریبی ساتھی ہے ۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم ذوالفقار 2015ء سے ایف آئی اے کو مطلوب ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراکش کشتی
پڑھیں:
پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہا کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اور فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دلہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔