ٹائمز اسکوائر میں 45 سالہ شخص کو آگ لگا دی گئی، حملہ آور فرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
نیویارک: ٹائمز اسکوائر میں اتوار کی صبح ایک 45 سالہ شخص کو آگ لگا دی گئی، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح 4 بجے پیش آیا، جب متاثرہ شخص کو آگ میں لپٹا پایا گیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا یا اتفاقیہ تھا۔
حملہ آور نے مبینہ طور پر پیٹرون ٹیکیلا بوتل میں آتش گیر مادہ بھر کر متاثرہ شخص پر چھڑکا اور اسے آگ لگا دی۔ متاثرہ شخص 100 فٹ تک بھاگتا رہا اور مدد کے لیے پکارا۔ ایک راہگیر نے گاڑی سے چھلانگ لگا کر پاؤڈر فائر ایکسٹنگوئشر کی مدد سے آگ بجھا دی۔
پولیس کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا اور اس کی تلاش جاری ہے۔ حکام واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ٹارگٹڈ اٹیک تھا یا نہیں۔
یہ حملہ نیویارک میں بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔ تین ماہ قبل بھی ایک خاتون کو سب وے میں آگ لگا کر ہلاک کر دیا گیا تھا، جس کے ملزم کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آگ لگا
پڑھیں:
راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
راولپنڈی میں گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی بچی کی پُراسرار ہلاکت ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے پانچ مرلہ اسکیم میں سات سالہ بچی پراسرار طور پر قتل ہوئی جس کی شناخت 7 سالہ شفق کے نام سے ہوئی۔
اہل خانہ کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس کی لاش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان سے ملی ہے۔ بچی کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔
بچی کی لاش ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور ایس پی گوجر خان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزم/ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق بچی دوپہر سے لاپتہ تھی جس کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بھی تلاش کی۔
پولیس نے بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا جبکہ شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔