سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم ورچوئل بلڈ بینک نے انسانیت دوست اقدام کی مثال قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال میں زیر حراست ملزم کو خون کی فوری ضرورت کے پیش نظر، ایک پولیس اہلکار نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے ورچوئل بلڈ بینک کو اطلاع دی۔ ورچوئل بلڈ بینک آفیسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی بلڈ بینک ڈیٹا بیس سے ڈونر کی تلاش کی اور ڈونر میچ ہونے پر ہسپتال میں زیر علاج ملزم کو بروقت خون عطیہ کروایا گیا پولیس اہلکار اور ملزم دونوں نے بر وقت امداد ملنے پر سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا۔ خون عطیہ کرنے والے شہری نے بھی سیف سٹی کے اس فلاحی اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ورچوئل بلڈ بینک روزانہ کی بنیاد پر ضرورت مند شہریوں کو خون کی فراہمی ممکن بنا رہا ہے۔ شہری تمام سرکاری اسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹرز پر خون کے حصول یا عطیہ کرنے کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔ ترجمان سیف سٹٰ کے مطابق شہری ، طلباء اور سول سوسائٹی کے ممبران خون کا عطیہ دینے کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے 4 دبائیں یا سیف سٹی کی ویب سائٹ پر خود کو بطور بلڈ ڈونر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ورچوئل بلڈ بینک سیف سٹی
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
جسٹس منصور علی شاہ—فائل فوٹوجسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس منصور علی شاہ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف برداری تقریب ججز بلاک سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام ججز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے، اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں۔
جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے چین گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق یہ کانفرنس 22 سے 26 اپریل کو چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہو گی۔