ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک جاتی امرا رائیونڈ پہنچے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
بعد ازاں ڈاکٹر ذاکر نائیک جاتی امرا رائیونڈ سے واپس روانہ ہو گئے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ذاکر نائیک
پڑھیں:
پنجاب آپ کا گھر ہے، مریم نواز کا بلاول کے دورہ لاہور کا خیرمقدم
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں اور نوجوانوں سے ملاقاتیں کیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ وہ چیئرمین پیپلز پارٹی کو پنجاب آمد پر خوش آمدید کہتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب آپ کا گھر ہے، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت و احترام ملے گا۔وزیرِ اعلیٰ کے پیغام کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایکس پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مریم نواز کے پٴْرخلوص استقبال اور مثبت رویّے کے شکر گزار ہیں۔