علی امین گنڈاپور بیان بازی کے بجائے صوبے کے مسائل پر توجہ دیں: حمود خان
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور بیان بازی کے بجائے صوبے کے مسائل پر توجہ دیں، خیبرپختونخوا میں گورننس پر توجہ دی جائے ۔اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بیان بازی کے بجائے صوبے کے مسائل پر توجہ دیں، خیبر پختونخوا جل رہا ہے ، امن و امان قائم رکھنے کیلئے فوری اقدامات کریں، خیبرپختونخوا میں گورننس پر توجہ دی جائے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز نے کہا کہ عوام نے آپ کو نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ووٹ دیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پر توجہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کی تاجر تنظیموں کا 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
پشاور:خیبرپختونخوا کی تاجر تنظیموں نے فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لیے 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
جمیعت بزنس فورم کے سینیئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ 26 اپریل کو پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال ہوگی اور فلسطین سے اظہار یکجتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان صوبے کے تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 24 اپریل کو پشاور میں خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے اور ہڑتال کے لیے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں، پرامن ہڑتال کے ساتھ ساتھ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجر تنظیموں سے رابطے شروع کیے گئے ہیں اور تاجر تنظیموں کے سربراہوں نے مارکیٹ بند کرنے یقین دہانی کرائی ہے اور پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال کامیاب ہوگی۔
مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ ہڑتال کے لیے پشاور کے تمام بڑی تاجر تنظیموں نے حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور ہڑتال کے سلسلے میں ٹرانسپورٹرز سے بھی رابطے شروع کیے گئے ہیں۔