جعفر ایکسپریس حملے سے متعلق پی ٹی آئی کے ردعمل سے ایسا لگا جیسے خوشی کی خبر ملی، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبر پر پی ٹی آئی کے رد عمل سے ایسا لگ رہا تھا جیسے پی ٹی آئی کو خوشی کی خبر ملی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری اور صوبائی حکومت کی ترجمان سلمیٰ بٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان میں جو دہشت گردی کی نئی لہر ہے جس نے پاکستان کو اپنی لیپٹ میں لیا ہے، نوشکی پشاور اور جعفر ایکسپریس واقعات کی مذمت کرتی ہوں، شہدا سکیورٹی ادارے و پاک فوج کے جوان روزانہ پاک ماہ میں بھی قربانیوں لہو سے زمین کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں، جعفر ایکسپریس ہو یا دہشت گردی کی بڑی لہر آئی ہے اس میں ایک دن میں کئی کئی واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے نے چند گھنٹوں میں جعفر ایکسپریس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے یرغمالیوں کو بازیاب کرایا، ہمارے اندر ایسی مخلوق و جماعت پیدا ہو چکی ہے جو ہمیشہ اداروں کے خلاف فوج کے خلاف ایسی زہریلی مہم شروع کرتے ہیں جس سے دشمن فورسز فائدہ اٹھاتی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھی بھارتی میڈیا کو الہام ہوگیا تھا، اے آئی فوٹیجز بھی تیار کی، دنیا میں تاثر دینے کی کوشش کی خدانخواستہ پاکستان ناکام ریاست ہے، وہ ادارے وہ جوان جنہوں نے ملک پر آنچ نہ آنے دی، ان کی وجہ سے آرام سے سو رہے ہیں، وہ ہماری جنگ لڑ رہے ہیں وہ مہم جو بھارتی کررہے تھے وہی ایک جماعت کررہی تھی، تحریک فساد کا چہرہ نظر نہیں آرہا تو حب الوطنی پر افسوس ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری کہتے ہیں لاکھوں اکاؤنٹ کو کیسے روکیں، شہباز گل آپ کا نہیں ؟ دہشت گردوں کی حمایت میں ٹوئٹ ہوئی یا نہیں ہوئی، ایسے لگ رہا تھا جیسے پی ٹی آئی کو خوشی کی خبر ملی ہے حملہ پر جشن منائیں تو وہ پاکستانی نہیں ہیں، پی ٹی آئی دہشت گردوں کا گروہ ہیں کیا جعفر ایکسپریس میں کوئی پاکستانی خوش ہوسکتا تھا وہ جشن مناکر بھارتی زبان بول سکتاتھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے چھ اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کی اطلاعات ہیں، گنڈا پور نے افغان پالیسی پر شدید تنقید کی کہا کہ ان لوگوں کو شہریت دے کر باہر نہ نکالیں، افغان شہری بنوں حملہ میں پکڑا گیا اور اس کی شناخت ہوئی ہے۔
سلمیٰ بٹ نے کہا کہ مریم نواز نے آلو پیاز ٹماٹر کی قیمتوں کو مانیٹر کیا ہے پندرہ سالہ کم ترین قیمتوں پر نمبر ون پر ہیں، رمضان پیکج میں تیس ارب روپے سے تیس ہزار لوگوں کو دس ہزار روپے ستائیس لاکھ سے زائد لوگوں کو چیک تقسیم کردئیے گئے ہیں،
چار لاکھ ساٹھ ہزار لوگوں کو پیسے ملنے ہیں پندرہ اپریل تک کیش مل سکیں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس پی ٹی آئی نے کہا کہ لوگوں کو کی خبر
پڑھیں:
مذہبی اشتعال افسوسناک: عظمیٰ بخاری ’’پنجابی ثقافت دیہاڑ‘‘ کی تقریبات ختم
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام ’’پنجاب ثقافت دیہاڑ‘‘ کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ آخری روز صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی زاہد بخاری نے خصوصی شرکت کی۔ بچے، بچیاں اور بڑے عظمیٰ بخاری کے ساتھ سلفیاں بناتے رہتے۔ وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر قیادت پنجاب میں ادبی و ثقافتی ترقی کے نئے باب رقم کئے جا رہے ہیں۔ عوام کا اعتماد ہمارا حوصلہ ہے، لوگوں کی بڑی تعداد نے پنجاب ثقافت دیہاڑ میں شرکت کر کے اپنی امن دوستی کا ثبوت دیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل توقیر حیدر کاظمی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد تنویر ماجد، ڈی جی پاپولیشن ثمن رائے و دیگر نے شرکت کی۔ دریں اثناء پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا تمام گروہوں کو خبردار کیا جا رہا ہے کسی کو غزہ کے نام پر دہشت گردی نہیں کرنے دیں گے۔ جو بھی کوئی بھی یکجہتی کے نام پر کاروبار بند کرائے گا اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔ فوڈ چینز پاکستانی لوگوں نے خریدے ہوئے ہیں اور ان سے پاکستانی ہی روزگار کماتے ہیں۔ مذہب کے نام پر اشتعال دلانا افسوسناک ہے۔ کھیل داس پر سندھ میں پورا پلان کر کے حملہ کیا گیا۔ سندھ حکومت ملزموں کی فوری طور پر گرفتاری یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کھیل داس پر حملے کی مذمت یا کوئی عملی اقدام نہ کرنا افسوسناک ہے۔ عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ فوڈ چینز میں پچیس ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں اور حملوں میں نشانہ بھی پاکستانی شہری ہی بنے۔ بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے۔ اگر 25 ہزار پاکستانی بے روزگار ہو گئے تو پاکستان کی معیشت اور شناخت کو شدید نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 149 شرپسندوں کو گرفتار کر کے 14 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جن میں شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان اور بہاولپور شامل ہیں۔