کچھی میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے اندرونِ ملک ٹرین سروس معطل
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
کچھی میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے تاحال اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس معطل ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل 6 روزسے معطل ہے جبکہ چمن کے لیے پیسنجر ٹرین گزشتہ روز بحال کر دی گئی تھی۔
اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل ہے۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ کچھِی کے علاقے میں دہشت گردی سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کاکام جاری ہے۔
ٹرین سروس کی معطلی سے ریلویز کو روز 10 سے 15 لاکھ روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے لیے دہشت گردوں نے ریلوے ٹریکس کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا تھا جس کی وجہ سے ٹرین سروس متاثر ہے جبکہ تباہ شدہ ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ریلوے انتظامیہ کے کھوکھلےدعوے، کارکردگی کھل کرسامنے آگئی
سعیداحمد سعید: ریلوےانتظامیہ کےمسافروں کیلئےسہولیات میں بہتری کےدعوےکھوکھلےنکلے،شہریوں کی بڑی تعدادکاریلوےکےسفرپرعدم اطمینان کااظہار۔
ریلوے انتظامیہ کے ریلوے میں بہتری کے دعوے صرف باتوں تک ہی محدود، ٹرینوں میں سہولیات کا فقدان، گھنٹوں تاخیر، حادثات اور دیگر وجوہات حل نہ ہوسکیں۔
مسافروں نے ریلوے انتظامیہ پہ عدم اطمینان کا اظہار کیا، ٹرین ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی شرح میں اضافہ ہونے لگا، جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک نو ماہ میں ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں اضافہ ہوا۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
نو ماہ میں مسافروں کی جانب سے 1ارب 7کروڑ 21لاکھ 57ہزار روپے کی ری فنڈنگ کروائی گئی، مسافروں کی جانب سے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ سے ریلوے خزانے پہ بوجھ بڑھنے لگا۔
گزشتہ ماہ مارچ میں سب سے زیادہ 15کروڑ 80لاکھ 36ہزار روپے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی مد میں واپس کیے گئے۔