نادیہ حسین کے شوہر کے خلاف بینک فراڈ کیس میں پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کے خلاف کروڑوں روپے کے بینک فراڈ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو کروڑوں روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے شریک ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بینک فراڈ کے مقدمے میں شریک ملزم کی ضمانت میں توسیع کردی۔ ملزم فیصل محمود شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو پولیس فائل اور پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا تھا کہ فیصل محمود شیخ کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فیصل محمود شیخ 2016 سے 2019 تک چیف فنانس آفیسر رہے ہیں۔
مدعی کے وکیل بیرسٹر اسد اشفاق نے موقف دیا تھا کہ یہ وائٹ کالر کرائم ہے، تفتیش میں سب سامنے آجائے گا۔ جب ملزم عہدے پر تھا تو یہ جرم ہورہا تھا۔ ایف آئی اے نے بینک سیکیورٹیز ہیڈ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے۔
یاد رہے کہ بینک الفلاح سیکیورٹیز میں 540 ملین روپے کی خرد برد کا معاملہ سامنے آنے پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے سابق سی ای او عاطف محمد خان کو 08 مارچ 2025 کو گرفتار کیا تھا۔
ماڈل نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف محمد خان کو بطور سی ای او اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مالیاتی دھوکا دہی میں ملوث پایا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نادیہ حسین کے شوہر بینک فراڈ
پڑھیں:
بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
راولپنڈی:چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بکریاں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت علی حسنین کے نام سے ہوئی، چوری شدہ بکریوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 01 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔
واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی، ملزم چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا۔
چکلالہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔