پاکستان پیپلزپارٹی کاتنظیم سازی کانیا پلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
حسن علی:نئےتنظیمی پلان سےبڑےشہروں میں ڈسٹرکٹ کمیٹیاں ختم ہوجائیں گی، پلان کےاطلاق کی ابتدا لاہورسےکی جائے گی۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق نئی تنظیم سازی کے تحت لاہور9 ٹاؤنز اور 1 کنٹونمنٹ پر مشتمل ہوگا، ٹاؤن کی سطح پرتنظیم سازی کافیصلہ پارٹی کومتحرک کرنےکیلئےکیاگیا۔
ٹاؤن کی سطح پرتنظیم سازی سےزیادہ سےزیادہ کارکنوں کولاہورتنظیم میں شامل کیاجائیگا، لاہورمیں کامیابی کےبعددیگر بڑےشہروں میں بھی اس کااطلاق کیاجائے گا۔
نئےپلان کےتحت زیادہ تنظیمی عہدیداران زیادہ متحرک ہوں گے، کارکنان کی ممبرسازی میں بھی تیزی آئےگی۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلدیاتی انتخابات 2025 کا میلہ سج گیا، 2433 امیدوار، 642 وارڈز میدان میں
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طویل انتظار کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 28 دسمبر 2025ء کو ہو گا۔
الیکشن کمیشن بلوچستان نے مکمل تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ شہر بھر میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے۔ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 172 یونین کونسلوں کی کل 642 وارڈز پر مجموعی طور پر 2 ہزار 433 امیدوار جنرل کونسلر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔
شہر کو انتظامی سہولت کے لیے چار ٹاؤنوں زرغون، چلتن، سریاب اور تکتو میں تقسیم کیا گیا ہے جسکی ٹاؤن وائز تفصیلات یہ ہیں: زرغون ٹاؤن: 46 جنرل نشستوں پر 730 امیدوار مد مقابل ہوں گے جبکہ چلتن ٹاؤن: 46 جنرل نشستوں پر 500 امیدوار اور اسی طرح سریاب ٹاؤن: 38 جنرل نشستوں پر 339 امیدوار جبکہ تکتو ٹاؤن: 42 جنرل نشستوں پر 804 امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔
سب سے زیادہ مقابلہ تکتو ٹاؤن میں دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں ایک نشست کے لیے اوسطاً 19 امیدوار مدِ مقابل ہیں جبکہ زرغون ٹاؤن میں بھی سخت مقابلہ متوقع ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پولنگ کے دن شہر بھر میں 642 پولنگ اسٹیشنز اور 2 ہزار 113 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے اور فوج و ایف سی کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔
شہریوں میں انتخابات کے حوالے سے غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔