کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکٹھا کرنے والے مجرم کو 10 سال قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا سنا دی۔
عدالت نے مجرم فہیم خان کو 10 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اسد اللّٰہ نے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے کامران بنگش پر فرد جرم عائد کی۔
پراسیکیوشن کے مطابق مجرم پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کا الزام تھا۔
سی ٹی ڈی پولیس نے مجرم کو 22 اگست 2023ء کو حراست میں لیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاک فوج قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، فیلڈ مارشل
-- تصویر بشکریہ آئی ایس پی آرچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے تفرقہ انگیز عناصر سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر مستعد ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا اور فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کی تعریف کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ جدید جنگی ماحول میں پھرتی، درستی، مؤثر حالات سے آگاہی اور بروقت فیصلہ سازی ناگزیر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے افسران اور جوانوں سے گفتگو بھی کی اور ان کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی چیلنجز اور انتہا پسند نظریات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔