چینی کی خریدوفروخت میں ہیراپھیری کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ ،ایف آئی اے ، ایف بی آر اور آئی بی کو کریک ڈاون کا فری ہینڈ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد (مہتاب حیدر) وزیر اعظم شہباز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ایف آئی اے، ایف بی آر اور آئی بی، کو چینی کے شعبے میں مبینہ ہیر پھیر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کیلئے مکمل آزادی دے دی ہےجس کے ذریعے چند ہفتوں میں اربوں روپے کمانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
کچھ اندازوں کے مطابق چینی کے شعبے کے مافیا نے مختصر مدت میں تقریباً 140 ارب روپے کے ناجائز منافع کمائے ہیں۔ دو جہتی حکمت عملی کے تحت، وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے ایف بی آر اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کو چینی ملوں میں تعینات کر دیا ہے
جنہوں نے اس شعبے میں کئی سالوں سے جاری بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے اہم ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔ گنے کے کرشنگ سیزن کے تین ماہ کے دوران، حکومت نے ان چینی ملوں کی نشاندہی کر لی جو بے ضابطگیوں میں ملوث تھیں، اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزوں، سٹہ مافیا کے ارکان اور ان مل مالکان کی بھی نشاندہی کی گئی جو چینی کی پیداوار، اسٹاک اور قیمت میں ہیر پھیر کر رہے تھے۔
منصوبہ بندی کے تحت ترتیب دی گئی حکمت عملی کے پہلے مرحلے میں، خریداری، چینی اٹھانے، مخصوص ڈیلرز کے پاس دستیاب اسٹاک، اور ادائیگیوں سے متعلق ڈیٹا کی بنیاد پر—جو یا تو ان کے ذاتی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کی گئی یا نوکروں کے نام پر رکھے گئے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے—حکومت کو جعلی خریداروں اور چینی ملوں کے بے نامی اور جعلی اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی رقوم کا مکمل اندازہ ہو گیا ہے۔
کالجزمیں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، شرجیل میمن
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کئے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں بلکہ اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مجموعی طور پر 17 ہزار 980 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئیں، قوانین کی خلاف ورزی پر 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی گئیں، 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کر کے مخصوص شرائط پر چھوڑا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کئے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائیاں بلا تفریق جاری ہیں، یہ مہم صرف آغاز ہے اور آنے والے دنوں میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے، شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور غیر قانونی اقدمات سے گریز کریں۔