یمن میں امریکی فضائی حملوں سے 53 افراد جاں بحق، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
حدیدہ: امریکی فوج نے یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر شدید فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں 53 افراد جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں حوثی رہنما انصار اللہ عبدالملک بھی شامل ہیں۔ امریکی عہدیدار کے مطابق، اتوار کے روز حوثیوں کے 11 ڈرون مار گرائے گئے جبکہ ان کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل یمن کے قریب سمندر میں گر گیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل امریکہ کے لیے بڑا خطرہ ثابت نہیں ہوا، تاہم حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
دوسری جانب دارالحکومت صنعا میں بھی امریکی حملوں کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اقوام متحدہ نے امریکا اور یمنی حوثیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے پر حملے فوری طور پر روک دیں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ خاموش ہے: منعم ظفر
منعم ظفر — فائل فوٹوامیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ اور عالمی ادارے خاموش ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس میں یہ بات کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں عالمی امدادی اداروں کو بھی تحفظ حاصل نہیں اور نہ ہی عالمی عدالت کے فیصلے پر کوئی عمل کرا سکا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی امریکا کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ او آئی سی بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ عرب لیگ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
منعم ظفر نے کراچی میں پانی کی عدم دستیابی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 17سال سے حکومت میں بیٹھے لوگ شہر کا حق ادا نہیں کر رہے، مرمت کے نام پر پانی بند ہے لیکن ٹینکرز مافیا کو مل رہا ہے۔