امریکا، جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے 37 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں میزوری، آرکنساس، ٹیکساس، اوکلاہوما، کناس، الاباما اور مسس سپی میں سمندری طوفان سے شدید تباہی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے37 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں میزوری، آرکنساس، ٹیکساس، اوکلاہوما، کناس، الاباما اور مسس سپی میں سمندری طوفان سے شدید تباہی ہوئی۔ اس دوران مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 37 ہو گئی ہے اور درجنوں افراد زخمی ہیں۔ دوسری جانب ساحلی علاقوں میں 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ فلوریڈا سے کیرولائنا تک ایک کروڑ 60 لاکھ افراد طوفان سے متاثر ہوئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طوفان سے
پڑھیں:
کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
— فائل فوٹوکندھ کوٹ کے گاؤں الف بجارانی میں گھر پر فائرنگ سے 17 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب پولیس کو تھرپارکر کے گاؤں محمد علی سمیجو میں کنویں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس اس حوالے سے گاؤں کے افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔