ورون چکرورتی نے ٹیسٹ کرکٹ میں عدم دلچسپی کی وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کراچی:
بھارتی اسپنر ورون چکرورتی نے اپنے اسٹائل کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ناموزوں قرار دے دیا۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تواتر سے 20 سے 30 اوورز کرانا ہوتے ہیں اور میں ایسا نہیں کر پاؤں گا، میں زیادہ سے زیادہ 10 سے 15 اوورز کروا سکتا ہوں۔
ورون چکرورتی نے کہا کہ اگرچہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی دلچسپی ہے لیکن میرا بولنگ کا انداز اس فارمیٹ کے لیے موزوں نہیں ہے، میں تقریباً میڈیم پیس پسند کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ انہوں نے حالیہ چیمپیئنز ٹرافی کی بھارتی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور ایونٹ میں 9 وکٹیں لے کر مشترکہ طور پر کامیاب ترین بولر کا اعزاز پایا تھا۔
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو دبئی اسٹیڈیم میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیسٹ کرکٹ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ، آئینی عہدوں پر رہتے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، رانا ثنا
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ کا کہنا تھا کہ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، 1991ء میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین و جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والی جماعت کے طور پر اکائیوں اور اس میں رہنے والے عوام کے حقوق کے تحفظ پر سمجھوتہ کیا نہ کریں گے، بات چیت اور مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔