اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 مارچ 2025)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں مسلسل غیر حاضری پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءمراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دیدیا،اے ٹی سی کے جج طاہرعباس سپرانے پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف کیسز پر سماعت کی،عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار ددیدیا جبکہ واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

پی ٹی آئی وکیل سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے دو مقدمات میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت توسیع کردی تھی۔

اسلام آباد کی انسدادِدہشت گردی عدالت میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔سابق خاتون اول کے وکیل انصر کیانی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے مو¿قف اپنایا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاونڈ کیس میں گرفتار ہیں، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دونوں مقدمات میں اڈیالہ جیل میں ہی شامل تفتیش کرنے کیلئے پولیس کو حکم دیا جائے۔بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور دونوں مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں پانچ مئی تک توسیع کے احکامات جاری کردیئے تھے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ کھنہ اور کوہسار میں مقدمات درج تھے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی درخواست پی ٹی آئی عدالت نے بی بی کی

پڑھیں:

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی

راولپنڈی:

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج کچہری عدالت میں ہوگی، تاہم جیل ٹرائل کا عمل آج بھی شروع نہیں ہوگا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے، جس میں دو اہم گواہان، مجسٹریٹ مجتبی اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا ہے۔

مذکورہ کیس گزشتہ دو ماہ سے التواء کا شکار ہے اور اب تک مقدمہ میں 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں، جبکہ جرح کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔

اس کے علاوہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی جائے گی، لیکن شاہ محمود قریشی کی لاہور جیل سے طلبی ابھی تک نہیں کی گئی۔

پولیس نے کچہری عدالت کے باہر سخت سکیورٹی انتظامات کر رکھے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکمنامہ آج عدالت کو موصول ہوگا، جس کے بعد چار ماہ کے اندر ان کیسز کا ٹرائل مکمل کرنے کا عمل شروع ہوگا۔

مقدمہ کے دیگر اہم ملزمان، بشمول شیخ رشید، عمر ایوب، شبلی فراز اور شیریں مزاری بھی آج عدالت میں پیش ہوں گے، اور ان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • سندھ: سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹس کی بھرتیوں کا کیس، فیصلہ محفوظ
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • 9 مئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم عائد
  • اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
  • نومئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر
  • عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کیلئے بابر اعوان نے مزید مہلت مانگ لی
  • 9مئی مقدمات، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی