رواں سال 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیے جائیں گے: رانا مشہود
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ رواں سال 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام کے چیئر مین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے، 2019ء میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے سیاسی اور معاشی چیلنجز کے باوجود قومی ترقی اور استحکام کے عمل کو جاری رکھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان ناصرف ڈیفالٹ کے سنگین خطرے سے محفوظ رہا بلکہ معیشت بحالی کی راہ پر چل پڑی۔
رانا مشہود نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر تاریخی لحاظ سے بلند ترین سطح پر ہیں، جو قومی معیشت میں ناصرف مضبوطی کی علامت ہے بلکہ ملک کے روشن مستقبل کی نوید بھی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال 15 لاکھ نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنا ہمارا حدف ہے۔ اس کے علاوہ مزید 8 سے 10 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کیے جا رہے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رانا مشہود نے کہا
پڑھیں:
سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی طاقت سے انکار ممکن نہیں، تاہم سوشل میڈیا کا درست استعمال ناگزیر ہے۔
بلوچستان کےوزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سوئیٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہیں گے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست سب سے مقدم ہے، گورننس میں خامیوں کی نشاندہی خوش آئند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں پہلی سوشل میڈیا پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے، سوشل میڈیا صارفین کے تحفظات و تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔