کوئٹہ: موسم سرد، درجۂ حرارت 2 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ادھر بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے۔
بلوچستان کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان
دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
کراچی میں شمال مغرب سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کراچی میں
پڑھیں:
کراچی میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کردیا۔
کراچی میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھو ہار میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سے سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بہاولنگر، دادو، پڈعیدین، موہنجو دڑو اور مٹھی میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔