شہر قائد کا آسمان شہاب ثاقب کی وجہ سے جگمگا اٹھا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں شہاب ثاقب دیکھا گیا جس کی تیز روشنی سے آسمان جگمگا اٹھا۔
فضا میں شہاب ثاقب کے گزرنے کی ویڈیو شہریوں نے موبائل فون کے کیمرے سے محفوظ کرلی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
خلا سے آئے اس مہمان کو ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاون اور اطراف کے علاقوں میں رات ڈھائی بجے کے قریب گزرتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: خلا میں 9 ماہ تک پھنسے رہنے والے خلابازوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟
ماہرین کے مطابق شہاب ثاقب خلائی چٹان ہوتے ہیں جو کبھی کبھار زمین کے مدار میں بھی داخل ہوتا ہے۔ تاہم اکثر شہاب ثاقب زمین کی فضا میں موجود مختلف گیسوں سے رگڑ کھانے کے بعد تیز روشنی پیدا کرکے ختم ہوتے ہیں اور کم ہی ایسے پتھر زمین پر گرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خلا سائنس شہاب ثاقب کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خلا شہاب ثاقب کراچی شہاب ثاقب
پڑھیں:
کراچی: ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر ملتان سے فریج لینے کے لئے آنے والے شہری کو سی ویو جانا مہنگا پڑ گیا
ٹک ٹاک کی ویڈیو دیکھ کر ملتان سے کراچی فریج لینے کے لئے آنے والے شہری کو سی ویو جانا مہنگا پڑ گیا
رپورٹ کے مطابق بائیک رائیڈر "پردیسی" کو سمندر کنارے لیجاکر کپڑے، چپل، موبائل فون اور چالیس ہزار روپے لیکر غائب ہوگیا، عمران نامی متاثرہ شخص ملتان سے کراچی پہنچا تھا۔
متاثرہ شخص نے کہا کہ کینٹ اسٹیشن پر شیرشاہ کے لئے آف لائن بائیک بک کرائی، شیر شاہ مارکیٹ پہنچے تو مارکیٹ بند تھی، شیر شاہ سے کورنگی اپنے رشتے دار کے گھر جانے کے لئے اسی بائیک رائیڈر سے کہا۔
متاثرہ شخص نے کہا کہ راستے میں کلفٹن سی ویو آیا تو سمندر دیکھنے کے لئے رک گیا، متاثرہ شخص سی ویو سمندر میں گیا کپڑے گیلے ہونے پر اپنے قمیض ،چپل بائیک رائیڈر کو دیئے۔
اس نے مزید بتایا کہ سمندر میں گیا وہاں سے دیکھا تو بائیک رائیڈر غائب تھا، میرے قمیض کی جیب میں چالیس ہزار نقد ، موبائل فون شناختی کارڈ و دیگر اشیاء موجود تھیں۔
بائیک رائیڈر کے ہاتھوں لٹنے والا شہری بغیر قیمض اور ننگے پاؤں سی ویو چوکی پہنچا ، پولیس نے کہا کہ متاثرہ شہری کی درخواست وصول کرلی ہے، کارروائی جاری ہے۔