شمالی مقدونیہ(نیوز ڈیسک)جنوب مشرقی یورپی ملک شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک اور 155 زخمی ہو گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق نائٹ کلب میں آگ کنسرٹ کے دوران لگی ، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کلب میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں میں سے 35 کی شناخت ہو گئی ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں سے بیشتر افراد مقامی ہیں۔ شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کچھ نوجوانوں نے آتشبازی کی جو چھت کو آگ لگانے کا سبب بنی۔ پولیس نے تحقیقات میں 4 افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔شمالی مقدونیہ کے وزیراعظم ہرسٹیجن میکوسکی نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی زیادہ نوجوان زندگیوں کا نقصان ناقابل تلافی ہے۔

کوئٹہ، معروف دینی شخصیت مفتی عبدالباقی نورزئی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شمالی مقدونیہ کے کلب میں

پڑھیں:

غزہ میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ٹینک کو اڑا دیا، ایک افسر ہلاک، کئی زخمی

عبرانی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے مشرق میں ایک اسرائیلی ٹینک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا اور پھر اسے گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں مزاحمت کاروں نے صیہونی فوج کا ٹینک اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے مشرق میں ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ قابض اسرائیلی فوج کا ٹینک مزاحمت کاروں کی بچھائی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ادھر ایک عبرانی ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے مشرق میں ایک اسرائیلی ٹینک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا اور پھر اسے گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ہسپتال پہنچایا۔ اسرائیلی فورمز اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کی ویڈیوز شائع کیں جو زخمی اسرائیلی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو: خوفناک ٹرئفک حادثہ میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی
  • میانوالی اور مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک
  • 48 گھنٹوں میں گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ
  • سکیورٹی خدشات پر شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ 
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں بکریاں ہلاک
  • غزہ میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ٹینک کو اڑا دیا، ایک افسر ہلاک، کئی زخمی