رواں سال 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہمارا ہدف ہے: رانا مشہود
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ رواں سال 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام کے چیئر مین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے، 2019ء میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے سیاسی اور معاشی چیلنجز کے باوجود قومی ترقی اور استحکام کے عمل کو جاری رکھا۔
پاکستانی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان ناصرف ڈیفالٹ کے سنگین خطرے سے محفوظ رہا بلکہ معیشت بحالی کی راہ پر چل پڑی۔
رانا مشہود نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر تاریخی لحاظ سے بلند ترین سطح پر ہیں، جو قومی معیشت میں ناصرف مضبوطی کی علامت ہے بلکہ ملک کے روشن مستقبل کی نوید بھی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال 15 لاکھ نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنا ہمارا ہدف ہے۔ اس کے علاوہ مزید 8 سے 10 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کیے جا رہے ہیں۔
16 کروڑ سے زائد مالیت کی 588.
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے: صدر آصف زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری — فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایسٹر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر ہمیں ہمدردی، قربانی اور درگزر کی اقدار کی یاد دلاتا ہے، یہ امید، تجدید اور زندگی کے جشن کا موقع بھی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ہم پاکستان میں تمام اقلیتوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، عوامی خدمت کے شعبوں میں مسیحی برادری کے تعاون کا اعتراف کرتے ہیں۔