کوئٹہ، معروف دینی شخصیت مفتی عبدالباقی نورزئی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)ایئرپورٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے معروف دینی شخصیت مفتی عبدالباقی نورزئی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
مفتی عبدالباقی کو مسلح افراد نے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور مفتی عبدالباقی نورزئی کے جسد خاکی کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس حوالے سے علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مفتی عبدالباقی
پڑھیں:
وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا ٹماٹروں اور ڈنڈوں سے حملہ
سٹی 42 : وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔
کئیل داس پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو کے بھائی کی تعزیت کرکے اور مسلم لیگ ن ٹھٹھہ کے رہنما عباس عطائی سے ملاقات کرکے جھوک شریف جارہے تھے، اسی دوران نا معلوم افراد نے ٹماٹروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔
حملے کی وجہ سے وفاقی وزیر مملکت کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد