صدر لاہور میں مصروف دن گزار کر اسلام آباد چلے گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
لاہور (نامہ نگار+سپورٹس رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچے۔ صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں مصروف دن گزارا۔ آصف علی زرداری نے ریس کورس پارک لاہور میں پولو میچ دیکھا۔ گارڈن ٹاؤن میں صنعتکار نواب شہزاد احمد خان کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی۔ افطار ڈنر میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق گورنر پنجاب چوھری سرور، علی حیدر گیلانی، مخدوم عثمان محمود، مخدوم مرتضی محمود، سید حسن مرتضی، میاں مصباح الرحمن، شہزاد سعید چیمہ، عبدالقادر شاہین، ندیم افضل چن، نواب بہاول خان، صمصام علی بخاری، نوریز شکور، چودھری ذکاء اشرف، چودھری یاسین، سلمان شہباز، تنویر اشرف کائرہ اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ بعدازاں صدر لاہور سے اسلام آباد چلے گئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے 62 ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پولو چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ صدر مملکت نے 62 ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم ڈی ایس کو قائدِ اعظم گولڈ کپ 2025ء کی ٹرافی بھی پیش کی۔ فائنل کے اختتام پر صدر نے دیگر کیٹٹیگریز میں بھی ایوارڈز تقسیم کئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری نے صدر مملکت
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد:جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد کے ججز بلاک میں منعقد ہوئی، جس میں جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر چین گئے ہوئے ہیں، جہاں وہ جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔