پختونخوا پولیس کے مزید چار جوان شہید لیکن علی امین کی"میں نہ مانوں"
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
سٹی42: افغانستان سے آ کر حملے کرنے اور روزہ داروں کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کے لگائے ہوئے زخموں سے نڈھال پاکستان افغانستان کی حکومت پر دہشتگردوں کی سرپرستی روکنے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے، خیبر پختونخوا کے نیم خواندہ وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر پاکستان کی فارن پالیسیوزارتِ داخلہ کی غیر قانونی افغانوں کو پاکستان سے افغانستان واپس بھیجنے کی بہت تفصیل کے ساتھ بحث مباحثے کر کے بنائی پالیسی کو "غلط" قرار دے ڈالا۔
بیرون ملک فرار ھونے کی کوشش میں اشتہاری مجرم گرفتار
علی امین گنڈاپور، جنہیں پاکستان کی فارن پالیسی سے مکمل آگاہی تک نہیں، دھڑلے کے ساتھ کہا کہ انہیں غیر قانونی طور پر پاکستان مین موجود افغانوں کو نکالنے کی وفاقی پالیسی سے اختلاف ہے اور وفاق نے مجھ سے غیر قانونی افغانوں کو نکالنے پر بات نہیں کی۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا ، افغانیوں کو اس طرح کیسے بارڈر کے اس پار پھینک دوں۔ اگر افغانی پاکستان کی نیشنیلٹی لینا چاہتے ہیں تو دے دیں۔
چاند سے سورج گرہن کا دنگ کر دینے والا نظارہ
علی امین نے بچگانہ انداز سے جذباتی بڑھک لگاتے ہوئے کہا، افغانستان ہمارا پڑوسی ہے اور رہے گا۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے کہا " زبردستی افغان مہاجرین کو نہیں نکالنا چاہیے.
پائپ لائن سے تیل چوری کرنیوالے 8 ملزم گرفتار
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے پشاور میں پریس کانفرنس کر کے غیر قانونی افغانوں کو واپس افغانستان بھیجنے کی جاری سرگرمی کی مخالفت مین نعرے بازی اس وقت کی جب خیبر ]پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشتگردوں کے حملوں میں 4 روزہ دار پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہوئے اور سکیورٹی فورسز دن رات خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز مین الجھی ہوئی ہیں۔ پاکستان کی ریاست کا ماننا ہے کہ غیر قانونی افغان صرف غیر قانونی نہیں بلکہ ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جو افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں کے سہولت کار بنتے رہے ہیں۔
علی امین نے اپنی پریس کانفرنس مین سوالات کے جواب میں دعویٰ کیا، ہم صوبے میں قیام امن کیلئے پولیس کو مضبوط کر رہے ہیں۔ علی امین نے یہ فراموش کرتے ہوئے کہ گزشتہ دس سال سے خیبر پختونخوا میں ان کی ہی جماعت پی ٹی آئی کی ھکومت ہے، یہ عذر پیش کیا کہ گزشتہ 10 سالوں میں پولیس کو بندوقیں تک نہیں دی گئی تھیں۔ علی امین نے پولیس کو بندوقیں نہ دینے کا ذمہ دار اپنی بجائے وفاقی حکومت کو قرار دیا اور کہا، "وفاق این ایف سی کی مد میں ہمارے صوبے کے بقایا جات ادا کرے تو ہم پولیس کی تنخواہیں بڑھا دینگے " اور اگر وفاق کے پاس پیسے نہیں تو ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں۔ کے پی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود پولیس کیلئے اربوں روپے مختص کیے، پولیس کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے اسلحہ اور دیگر ضروری آلات خریدے جارہے ہیں۔
3 ماہ سے زائد عرصے تک سمندر میں بھٹکنے والا تنہا ماہی گیر زندہ دریافت
علی امین نے بانی پی ٹی آئی کے دور میں " ـحالات ٹھیک" ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے حالات اس نہج تک آئے ہیں۔
Waseem Azmetذریعہ: City 42
پڑھیں:
روس ڈونباس پر کنٹرول چاہتا ہے لیکن اسے قبول نہیں کریں گے، زیلینسکی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ امریکا نے ڈونباس میں آزاد اقتصادی زون بنانے کی تجویز دی ہے، روس کے ساتھ امن مذاکرات کے تحت یوکرین اس علاقے سے دست بردار ہوجائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ روس ڈونباس پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے لیکن ہم اسے قبول نہیں کریں گے۔
دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے دفاعی اخراجات اور پیداوار میں اضافے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ روس کا اگلا ہدف نیٹو اتحادی ممالک ہوسکتے ہیں جس کے لیے ہمیں تیار رہنا ہوگا اور اسے روکنا ہوگا۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین روس جنگ بندی کے روشن امکانات کی صورت میں اپنا نمائندہ جنگ بندی مذاکرات میں بھیج سکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں۔