انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کی گرفتاری پر وزیراعظم کا ایف آئی اے اہلکاروں کو انعام
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیرِاعظم شہباز شریف نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکاروں کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججہ گروہ کے سرغنہ عثمان ججہ کی گرفتاری پر پزیرائی کرتے ہوئے نقد انعام اور شیلڈز سے نواز دیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والے ہر افسر اور اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام اور شیلڈز سے نوازا دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ عثمان ججہ 2024 میں یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران میں مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے، ججہ گینگ متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ یورپ داخلے کی کوشش میں کشتی حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں کئی پاکستانی شہریوں کی موت واقع ہوئی۔
وزیراعظم کو ڈی جی ایف آئی اے جان محمد کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور اس موقع پر وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کارروائیاں تیز کرنے پر زور دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ ایف آئی اے میں ملوث
پڑھیں:
احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملےپر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر افراد شامل تفتیش نہیں ہو رہے، پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کےلیے طلب کیا،ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔
Post Views: 1