کوئٹہ سکیورٹی خدشات، چھاؤنی کے عقب پر واقع پل کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کو سمنگلی روڈ سے ملانیوالی شہدائے زہری فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پل کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ چھاؤنی کے عقب سے گزرنے والی فلائے اوور کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ کو سمنگلی روڈ سے ملانے والی شہدائے زہری فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پل کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔ فلائی اوور کے بند ہونے کے باعث ٹریفک میں نمایا بدنظمی اور رش دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ شہدائے زہری فلائی اوور کوئٹہ کینٹ کے انتہائی قریب ہے۔ مبینہ طور پر فوجی چھاؤنی کی سکیورٹی بڑھانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو ٹریفک کیلئے بند سکیورٹی خدشات اوور کو گیا ہے
پڑھیں:
افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خدشات پر ہمسایہ ممالک کی اہم کانفرنس کل تہران میں
افغان سرزمین سے لاحق دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی ایک اہم کانفرنس کل ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور مشترکہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق افغانستان سے متعلق خصوصی نمائندگان اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، کابل میں تعینات پاکستانی سفیر عبید الرحمن نظامانی اور تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف، چین کے خصوصی نمائندے یو شیاوونگ کے علاوہ ازبکستان، ترکمانستان اور تاجکستان کے صدور کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کانفرنس سے خطاب کریں گے، جبکہ اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا، جس میں خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر اتفاق رائے شامل ہوگا۔