2021ء کے فیصلے کے بعد دہشت گردی دوبارہ سر اٹھارہی ہے، ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستانی سرحد کے اندر آکر دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ نومبر 2021ء میں کیے گئے ایک فیصلے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، عوام اور افواج پاکستان اس معاملے پر یکجا ہیں، ہم اندرونی و بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستانی سرحد کے اندر آکر دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، آپریشن کے ذریعے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا، نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے، منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی لیڈر کی ان کیمرا بریفنگ متوقع ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایک سال میں پاکستان مستحکم ہوا، انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی بھی یہ کہہ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک بڑے زیرک سیاست دان ہیں، جن کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی گئی، جے یو آئی سربراہ بخوبی جانتے ہیں انہیں نے کس کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایاز صادق نے کہا کہ
پڑھیں:
افغانستان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات، ہمسایہ ممالک کل سر جوڑ کر بیٹھیں گے
سٹی 42 : افغانستان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر ہمسایہ ممالک کل سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی، بتایا گیا ہے کہ یہ بیٹھک ایران کی جانب سے پاکستان افغان طالبان تناو میں کمی کی کوشیشوں کا حصہ ہے ۔ افغانستان پر خصوصی نمائندے کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق، کابل میں پاکستانی سفیر عبید الرحمان نظامانی، تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوو، چینی نمائندہ خصوصی یوئی ژیاوینگ بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ کل کے اجلاس میں ازبکستان, ترکمانستان اور تاجکستان کے صدور کے خصوصی نمائندے بھی شامل ہوں گے ۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے۔
اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔