والدین سرکاری کی بجائے نجی اسکولوں کا انتخاب کیوں کرتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مہنگائی کے اس دور میں سرکاری اسکولوں میں مفت تعلیم کے باوجود والدین نجی اسکولوں کو ترجیح دیتے ہیں، جس کی وجہ سرکاری نظام تعلیم پر والدین کا عدم اعتماد ہے۔ جب کہ اس کے برعکس سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کہتے ہیں کہ لاکھوں بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے معیاری سرکاری تعلیمی ادارے بھی موجود ہیں۔
ایک سروے رپورٹ کے مطابق سرکاری اسکولوں کی حالت انتہائی ابتر ہے، سندھ کے 37 فی صد اسکولوں میں پینے کا پانی میسر نہیں، 68 فی صد اسکولوں میں بجلی، جب کہ 25 فی صد اسکول واش روم کی سہولت سے بھی محروم ہیں، والدین کہتے ہیں کہ سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔
سندھ میں 40 ہزار سرکاری اسکولوں میں 50 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں لیکن اس کے باوجود والدین بچوں کو نجی اسکول داخل کرانے کو ترجیح دے رہے ہیں، اساتذہ کہتے ہیں سرکاری اسکولوں کا معیار تعلیم نجی اسکولوں سے کہیں زیادہ بہتر ہونے کی جانب گامزن ہے۔
ڈائریکٹر اسکولز ڈی او ساؤتھ امتیاز بگھیو کہتے ہیں مسائل اور مشکلات اپنی جگہ لیکن سرکاری اسکولوں نے لاکھوں طالب علموں کو تعلیم فراہم کرنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں سندھ میں اب بھی اسکول سے باہر بچوں کی تعداد 55 لاکھ سے زائد ہے، جنھیں تعلیمی اداروں تک لانے کی ضرورت ہے۔
مزیدپڑھیں:تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری،محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سرکاری اسکولوں اسکولوں میں کہتے ہیں
پڑھیں:
والدین میں طلاق کی افواہوں پر آرادھیا کا کیا ردعمل ہوتا ہے: ابھیشک بچن نے بتایا دیا
بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے اپنے خاندان کی نجی زندگی پر ہونے والی مسلسل چہ مگوئیوں اور گردش میں رہنے والی افواہوں پر بیٹی آرادھیا کے ردِ عمل پر بات کی ہے۔
ابھیشک بچن نے حال ہی میں اپنے اور اہلیہ، اداکارہ ایشوریا رائے کے درمیان طلاق سے متعلق مسلسل گردش میں رہنے والی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایشوریا نے آرادھیا کی تربیت اس انداز میں کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ باتوں پر توجہ ہی نہیں دیتی، سوشل میڈیا پر ہونے والی چہ مگوئیوں سے آرادھیا دور رہتی ہے۔
ابھیشک کا کہنا ہے کہ ایشوریا نے آرادھیا میں فلمی دنیا اور اپنے والدین کے کام کے حوالے سے احترام پیدا کیا ہے، گھر میں گفتگو بھی ہمیشہ دوستانہ ماحول اور سچائی پر مبنی ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ گھر کے افراد کو ایک دوسرے پر سوال اٹھانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آرادھیا تیزی سے ایک بااعتماد اور واضح رائے رکھنے والی نوجوان بنتی جا رہی ہے، وہ اپنی بات سمجھداری اور سنجیدگی سے سمجھاتی ہے، ہمارا مکمل خاندان نجی معاملات کو گھر تک محدود رکھنے کا خواہاں ہے۔
ابھیشک بچن نے انکشاف کیا کہ آرادھیا سوشل میڈیا سے دور رہتی ہے اور یہ بھی ایک وجہ ہے کہ افواہیں آرادھیا کو متاثر نہیں کر پاتیں، وہ موبائل فون استعمال نہیں کرتی اور اگر اس کے دوستوں کو رابطہ کرنا ہو تو وہ اس کی والدہ کے نمبر پر کال کرتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ آرادھیا زیادہ تر وقت اپنی پڑھائی کو دیتی ہے اور یہ طے شدہ معاملہ ہے کہ آرادھیا کی آن لائن رسائی صرف تعلیمی مواد تک محدود ہے۔
اداکار نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش کی خبر سنتے ہی میں نے سگریٹ اور شراب دونوں چھوڑ دی تھیں اور اب میں اِن کا استعمال نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ ابھیشک اور ایشوریا رائے 2007ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور 2011ء میں اِن کے یہاں آرادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔