سٹی 42 : ہری پور کی تحصیل خان پور کے علاقے اپر خان کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی ہے، جسے بجھانے کیلئے مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت کوشش کر رہے ہیں۔

آگ خان پور کے علاقوں چٹیاں قبراں ،کوہالہ بالہ کے پہاڑوں  پر لگی ہے۔ آگ سے قیمتی جنگلات چرند پرند اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچ رہا ہے، تیز ہوا آگ کو تیزی سے   دیگر علاقوں تک پھیلا رہی ہے۔

علاقہ دشوار گزار ہونے کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں، تاہم مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے پہاڑوں پور کے

پڑھیں:

کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام

کراچی:

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کے دوران کرش اسٹون کی آڑ میں اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق بلوچستان سے 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کے 240 بیگ کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

اسمگل شدہ چھالیہ ڈمپر نمبر TLK144 میں کرش اسٹون کے نیچے چھپائی گئی تھی، موصول خفیہ اطلاع پر ہمدرد چیک پوسٹ پر مشکوک ڈمپر کو روک کر تلاشی لی گئی۔

برآمد ہونے والی چھالیہ کی مالیت 48لاکھ روپے ہے۔

کسٹم حکام نے مقدمہ درج کرکے چھالیہ سمیت کروڑ مالیت کا ڈمپر بھی ضبط کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہری پور: جنگلی چیتا آبادیوں میں گھس آیا، متعدد بکریاں ہلاک کرکے فرار
  • پنجاب میں فتنۃ الخوارج ٹی ٹی پی کی موجودگی اور کارراوئیوں میں اضافہ، رپورٹ
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • جامشورو: خوفناک ٹرئفک حادثہ میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق
  • میانوالی اور مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک
  • کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام
  • امن خراب کر کے پہاڑوں پر قابض ہونے کا جواز ڈھونڈنے کی سازش ہو رہی ہے، کاظم میثم
  • شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر 26 سالہ مہندی آرٹسٹ قتل
  • اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا