طور خم بارڈ پر پاک افغان کشیدگی سے دونوں ملکوں کو کتنا نقصان ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پاک افغان طورخم سرحد 23 روز سے بند ہے، جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت بھی رکی ہوئی ہے، دو طرفہ تجارت بند ہونے سے دونوں ملکوں کو اب تک مجموعی طور پر 66 ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پر جھڑپیں اور طورخم گزرگاہ کی بندش، سرحدی علاقہ خالی ہونے لگا
دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی رکوانے اور تجارتی بحالی کے لیے قائم دونوں ممالک کے عمائدین پر مشتمل جرگہ بھی قائم کیا گیا ہے جو کشیدگی ختم کروانے کی تگ و دو میں ہے، جرگہ کی دوسری نشست آئندہ 2 روز میں ہونے کا امکان ہے جبکہ جرگہ کی کوششوں سے فائر بندی کا معاہدہ برقرار ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق افغانستان سے یومیہ اوسطاً 6۔1 ملین ڈالرز کی امپورٹ جبکہ 4۔1 ملین ڈالرز کی ایکسپورٹ کی جاتی ہے، جو طورخم گزرگاہ بند ہونے رکی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طورخم: ڈالراسمگلنگ میں کسٹم اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف، انسپکٹر سمیت 2 گرفتار
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 22 روز کے دوران مجموعی طور پر 66 ملین ڈالرز کی دو طرفہ تجارت نہ ہوسکی، طورخم سرحدی گزرگاہ کے راستے یومیہ اوسطاً 10 ہزار افراد افغانستان آمد و رفت کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news افغانستان پاکستان تجارت جرگہ خیبرپختونخوا طورخم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان پاکستان جرگہ خیبرپختونخوا
پڑھیں:
افغان عبوری وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، افغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی ہے۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک گفتگو کی. جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کابل میں افغان حکام کی جانب سے پرتپاک میزبانی اور پُرتکلف ضیافت پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔دونوں رہنماؤں نے اس دورے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے کیے گئے فیصلوں پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے اس بات کی توقع ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں ملکوں کی اقتصادی، تجارتی اور سفارتی تعلقات میں بہتری لانے کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔