کراچی کے علاقے مدینہ کالونی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی جب کہ متعدد خواتین زخمی ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک نجی این جی او کی جانب سے غریب اور نادار لوگوں میں راشن تقسیم کیا جا رہا تھا، تقسیم کے آغاز سے قبل ہی خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، حکام کی جانب سے جیسے ہی آفس کا گیٹ کھولا گیا تو بڑی تعداد میں خواتین اندر کی جانب بھاگیں۔ 

رپورٹ کے مطابق اس دوران بھگدڑ کے باعث کچھ خواتین زمین پر گر گئیں، زمین پر گرنے سے  4 سے 5  خواتین زخمی ہوئی۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ ایک ضعیف خاتون کے اوپر سے لوگ بھاگ کر گئے جس کے نتیجے میں وہ ضعیف خاتون جاں بحق ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، پولیس حکام نے کہا کہ نجی این جو او کی جانب سے پارک میں راشن تقسیم کیا جارہا تھا۔

ریسکیو حکام کی جانب سے جاں بحق خاتون کی لاشن کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ وقوعہ کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی جانب سے

پڑھیں:

کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  

کراچی:

 شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ گلی نمبر 20 میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

ایس ایچ او شیرشاہ نند لعل نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ محلے میں جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں 4 افراد 35 سالہ عبدالعزیز ، 33 سالہ عذیر ، 22 سالہ اعظم اور 19 سالہ عبداللہ زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اور اس حوالے سے زخمی افراد کے بھی بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل  میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • میانوالی، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • میانوالی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی  
  • میانوالی: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق،متعدد زخمی
  • سعودی عرب میں بس حادثہ، خواتین 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  • مدینہ کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی