پنجاب بھر میں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
لاہور: ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ آف ہیلتھ سروسز نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب بھر میں وائرل بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ آف ہیلتھ سروسز پنجاب نے پھپلنے والی مہلک بیماریوں کا مراسلہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق حالیہ دنوں میں ڈینگی، نمونیہ ،انفلوئنزا، خسرہ کالی کھانسی، نیگلیریا کے مریض رپورٹ ہو سکتے ہیں۔جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اور بیماریوں کے علاج معالجے کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسپتالوں میں آگاہی بینرز اور کاؤنٹرز بنائے جاہیں اور تمام ضروری ادویات اسپتالوں میں موجود ہونی چاہیے۔ اسپتالوں میں آنے والے تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈائریکٹر سی ڈی سی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں 8 بیماریوں کے پھیلنے سے پہلے روک تھام ضروری ہے۔ اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہر سال اس موسم میں انہی بیماریوں سے بہت سے لوگ متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیماریوں کی روک تھام کے لیے آگاہی بہت ضروری ہے۔ اور لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام انتظامی افسران کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اسلام آباد:ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی لہر کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ 22 تا 27 کے دوران ملک کے بیشتر حصوں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں ہفتے کے دوران موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع بشمول ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ہے۔