وزیراعظم سے عون چوہدری کی ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے ملاقات کی.جس میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ملاقات کے دوران عون چوہدری نے وزیراعظم کو اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے عون چوہدری کو وزارت کے متعلق ٹاسک دیا، جس کے جواب میں عون چوہدری نے وزیراعظم کو ٹاسک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں عون چوہدری کے ساتھ معروف کاروباری شخصیت میاں احسن بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عون چوہدری
پڑھیں:
سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر ملکی وقار کیلئے کام کر رہے ہیں: گورنر پنجاب
راولپنڈی‘جڑانوالہ (اپنے سٹاف رپورٹرسے‘ نمائندہ نوائے وقت)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ سید قمر رضا چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن، سردار ظہور اقبال چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سمیت اوورسیز وفد کے اراکین نے عشائیے میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر ملکی وقار کے لیے کام کر رہے ہیں، ان کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا۔ سپہ سالار کی تقریر سے اوورسیز پاکستانیوں کے حوصلے بڑھے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف بلا تاخیر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائیں اور نہروں کے معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں۔ سانحہ سید پور میں جاں بحق 12 افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے۔ گورنر پنجاب نے جڑانوالہ آمد پر سیکرٹری پنجاب پیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ کے ہمراہ سید پور حادثے میں جاں بحق ہونے والے 12 افراد کے خاندان سے تعزیت کی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے۔